300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پی آئی اے کے طیارے کا کنٹرول ٹاور سے آخر رابطہ ہواتو اس میں کیا ہدایت کی گئی تھی اور مسئلہ کیا تھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


پی آئی اے کے طیارے کا کنٹرول ٹاور سے آخر رابطہ ہواتو اس میں کیا ہدایت کی گئی تھی اور مسئلہ کیا تھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


لاہور (ویب ڈیسک )پی آئی اے کامسافر طیارہ کراچی کی ماڈل کالونی میں جناح گارڈن کے قریب گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں تقریبا 98 مسافر سوار تھے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا جس میں 160 مسافروں کی گنجائش ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس میں سماجی فاصلے کے تحت صرف 91 مسافروں کو سوار کیا گیا

تھا جبکہ ان کے علاوہ 7 عملے کے اراکین اور دو پائلٹ شامل تھے ۔پی آئی اے کا طیارہ جب کراچی پہنچا اور لینڈنگ کی تیاری کرنے لگا تو پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کے لینڈنگ گیئر نہیں کھل رہے ہیں جس پر پائلٹ کو مزید ایک اور چکر لگانے کی ہدایت گی گئی تاہم جس وقت طیارہ ایک اور چکر لگانے کے بعد واپس لینڈنگ کرنے لگا تو این چند لمحے قبل یہ گھروں سے ٹکرا گیا اور گر کر تباہ ہو گیا ۔جہاز کے گرنے کے باعث نیچے مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جہاں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، جہاز کے ٹکرانے کے باعث نیچے کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے تاہم ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved