300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

طیارہ حادثےمیں محفوظ رہنےوالے بینک آف پنجاب کےصدر ظفر مسعود کس لیجنڈری اور ہر دلعزیز اداکار کے صاحبزادے ہیں،جانیں - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


طیارہ حادثےمیں محفوظ رہنےوالے بینک آف پنجاب کےصدر ظفر مسعود کس لیجنڈری اور ہر دلعزیز اداکار کے صاحبزادے ہیں،جانیں


لاہور(ویب ڈیسک)کراچی طیارہ حادثے کی خبر نے پورے ملک کی فضا کو سوگوار کر دیا ہے،طیارہ حادثے میں معروف صحافی انصار نقوی سمیت 100 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کراچی میں گرکرتباہ ہونےوالےبدقسمت طیارےکےکئی مسافروں کےمعجزانہ طورپرزندہ بچ جانےوالےخوش قسمت ترین افرادمیں بینک آف پنجاب کےصدرظفرمسعودبھی

شامل ہیں،ظفرمسعود پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اور لیجنڈری اداکارمنورسعیدکےصاحبزادےہیں جو ماضی میں جےبلاک فردوس مارکیٹ گلبرگ میں رہتےتھےتاہم اب وہ گلبرگ سے شفٹ ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی ایئر لائن کا بد قسمت طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس میں مسافروں اور عملے سمیت 107 افراد سوار تھے،آبادی میں طیارہ گرنے کی وجہ سےہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاگیاہےجبکہ کئی مسافر معجزانہ طور پر حادثے میں محفوظ رہے ہیں جن میں پنجاب بینک کے صدر ظفر بھی شامل ہیں ۔45سالہ ظفر مسعود پاکستان کے مشہور لیجنڈری اداکار منورسعیدکےصاحبزادےہیں،اداکارمنورسعید کےچاربیٹےاورایک بیٹی ہےجن میں ظفر مسعود سب سے بڑے صاحبزادے ہیں، حادثے میں زخمی ہونے پر انہیں فوری طور پر سی ایم ایچ ملیر منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ظفرمسعوداور ان کےوالدماضی میں جےبلاک فردوس مارکیٹ گلبرگ تھری میں رہائش پذیر تھےتاہم کچھ عرصہ قبل وہ جے بلاک سے شفٹ ہو گئے تھے۔ کراچی طیارہ حادثے میں معروف صحافی

انصار نقوی بھی اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں ۔کراچی سے تعلق رکھنے والےانصار نقوی کا شمار پاکستان الیکڑانک میڈیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں تھا،انتہائی مرنجاں مرنج شخصیت کے مالک انصار نقوی کو ایک روز قبل ہی قریبی دوستوں کی جانب سے سحری کی دعوت دی گئی تو انصار نقوی کا کہنا تھا کہ میں کراچی جانے کے لئے جہاز کی ٹکٹ کے لئے کوشش کر رہا ہوں ,اگر ٹکٹ مل گئی تو ٹھیک ورنہ مجھے بائے روڈ ہی جانا پڑے گا ،اس لئے سحری میں شریک نہیں ہو سکوں گا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved