300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بغیر چوٹ لگے جسم پر پڑنے والے نیل کا کیا مطلب ہے ایسی وجہ جس کے بارے میں آپ کولازمی پتاہوناچاہیے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


بغیر چوٹ لگے جسم پر پڑنے والے نیل کا کیا مطلب ہے ایسی وجہ جس کے بارے میں آپ کولازمی پتاہوناچاہیے


کیا آپ کے جسم پر بھی بغیر کسی چوٹ یا زخم کے نیل پڑ جاتے ہیں؟اور یہ نیل دیر تک آپ کے جسم پر موجود رہتے ہیں؟ اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کے جسم پر اچانک سے چند نیل کے داغ پڑ جاتے ہیں اور اس کے پیچھے کوئی وجہ نہیں ہوتی۔جسم پر اچانک سے نیل پڑنے کی وجہ خون کی شریانوں کا پھٹ جانا ہے۔ جب جسم کے اندر موجود خون کی

شریانے پھٹ جاتی ہیں تو ان میں موجود خون بہنے لگتا ہے اور یہ نیل کی شکل میں جسم پر نمودار ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ جسم میں وٹامنز کی کمی کے باعث بھی نیل پڑتے ہیں اور بڑی عمر کے افراد کے جسم میں نیل پڑنا عام بات ہے۔ان چیزوں کے علاوہ کن وجوہات سے جسم پر نیل بنتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔ ٭ عمر کا بڑھنا نیل کا مسلسل جسم میں نمودار ہونے کی بڑی وجہ بڑھتی عمر بھی ہوتی ہے۔ اکثر بزرگ لوگوں کے ہاتھوں پر نیل زیادہ پڑجاتے ہیں۔ شروع میں یہ نیل لال رنگ کے ہوتے ہیں اور پھر یہ نیل پرپل رنگ میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ نیل ختم بھی ہوجاتے ہیں۔اس قسم کے نیل خون کی شریانوں کے کمزور ہونے کے باعث ہوجاتے ہیں۔ ٭ غذائی کمی جسم میں غذائیت کی کمی کے باعث بھی نیل پڑجاتے ہیں ۔ جب کھانا صحیح مقدار میں نہیں کھایا جارہا ہو یاجسم کو بھرپور کھانا نہیں مل رہا ہو ۔ ٭دواؤں کا زیادہ استعمال کچھ ادویات ایسی ہوتی ہیں جن کے باعث آپ کا خون پتلا ہوجاتا ہے اور یہی وجہ ہوتی ہےآپ کے جسم میں نیل پڑنے کی۔ مچھلی کے تیل اور ادرک کے زیادہ استعمال سے بھی خون کو پتلا کریتا ہے۔ کوشش کریں کہ ان چیزوں کا استعمال کم

کریں اور ایسی ادویات کو بھی کم استعمال کریں۔ نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved