300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

نبی کریم ؐنے شادی کو آدھا دین قرار دیا ہے ، سائنسدانوں نے جب اس پر تحقیق کی تو انہیں کیا حیران کن بات پتہ چلی،جانیں - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


نبی کریم ؐنے شادی کو آدھا دین قرار دیا ہے ، سائنسدانوں نے جب اس پر تحقیق کی تو انہیں کیا حیران کن بات پتہ چلی،جانیں


شادی شدہ جوڑوں میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔لوف برگ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئیکہ تنہا افراد کے مقابلے میں شادی شدہ جوڑوں میں درمیانی عمر یا بڑھاپے میں اس خطرناک مرض کا خطرہ 60 فیصد تک کم ہوتا ہے۔اور

ان کا ذہن زیادہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ غیر شادی شدہ یا مطلقہ افراد میں امراض قلب اور ڈپریشن کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہےجو کہ ڈیمینشیا کا خطرہ بڑھانے والے اہم عناصر بھی سمجھے جاتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ افراد کا طرز زندگی زیادہ صحت مند، بہتر خوراک، تمباکو نوشی میں کمی اور طبی ماہرین سے جلد رجوع کرنا اس خطرے میں کمی لاتا ہے۔محققین کے بقول میاں ہو یا بیوی وہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے پہلےبھی ڈیمینشیا کی علامات پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ چھسال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی شدہ جوڑوں میں ڈپریشن اور امراض قلب کا امکان تنہا افراد کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے۔ور اس وجہ سے انہیں ڈیمینشیا سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ محققین کے مطابق انسانوں کو سماجی میل جول کیا ضرورت ہوتی ہے اور میاں بیوی کا رشتہ اس حوالے سے ہماری توقعات سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔دنیا بھر میں کروڑوں افراد ڈیمینشیا کا شکار ہوچکے ہیں اور الزائمر اس کی سب سے عام قسم ہے جس کا ابھی تک کوئی

علاج سامنے نہیں آسکا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف گیرونٹولوجی میں شائع ہوئے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved