300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

تھوڑی دیر کیلئے انگلیوں سے اس طرح کا نشان بنانے سے کیا ہوتا ہے؟ آپ آزمائے بغیر نہ رہیں گے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


تھوڑی دیر کیلئے انگلیوں سے اس طرح کا نشان بنانے سے کیا ہوتا ہے؟ آپ آزمائے بغیر نہ رہیں گے


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) ہم دن میں کئی طرح کی مشکل صورتحال سے دوچار ہوتے رہتے ہیں۔بعض اوقات ہمار ذہنی تناؤان مشکلات کی وجہ سے اس قدر زیادہ ہوجاتا ہے کہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی کہ اس پر کیسے قابو پایا جائے لیکن آج ہم آپ کو انگلیوں اور ہاتھ کی مدد سے ذہنی تناؤکم کرنے اور جسم میں بھرپور طاقت بھرنے کے طریقے بتائیں گے۔یہ نشانات

جنہیں ورزش یا ہاتھوں کا یوگابھی کہا جاتاہے آپ اپنے گھر یا دفتر پر بیٹھے باآسانی کرسکتے ہیں۔اس قسم کی ورزشوں سے آپ اپنے ہاتھوں کو حرکت میں میں لاتے ہوئے جسم کے تناؤ کو کم ،دماغی استطاعت کو بڑھاتے ہیں اور جسم کو ساتھ ہی طاقت بھی فراہم کرتے ہیں۔دماغی طاقت کے لئے اپنے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے بیضوی دائرہ بنائیں،یہ ’اوکے‘کے سائن کی طرح لگے گا۔اس پوزیشن میں انگلی اورانگوٹھے پر دباؤ بڑھائیں۔ماہرین کامانناہے کہ اس طرح دماغ اور جسم کو بہت سکون ملتا ہے اور اگر کلائی میں درد ہوتو وہ بھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔نظام انہضام کے لئے اپنی شہادت کی انگلی کو انگوٹھے کی جڑ میں لے جائیں اور باقی تینوں انگلیوں کو سیدھا رکھتے ہوئے گول دائرہ بنائیں۔اس طرح کی ورزش کرنے والوں کا ماننا ہے کہ انہیں یہ پوزیشن بنانے سے معدے کے جملہ امراض ٹھیک ہوئے۔انہیں قبض سے نجات ملی اور گیس کے مشکل پر بھی قابو پانے میں مدد ملی۔ استحکام کے لئے اپنی رنگ والی انگلی کو انگوٹھے سے خم دیتے ہوئے جوڑیں اور باقی انگلیوں کو سیدھا رکھیں۔اس کی وجہ سے آپ کو جسم میں استحکام کے ساتھ ہی جسم میں طاقت آتی ہوئی محسوس

ہوگی۔میٹابولزم کے لئے اگر آپ اپنے میٹابولزم کو تیز کرنا چاہتے ہیں تو اپنی رنگ والی انگلی کو ہتھیلی پر لاتے ہوئے اوپر سے اپنے انگوٹھے کی مدد سے دبائیں جبکہ باقی تینوں انگلیاں سیدھی رہیں۔اس ورزش کی وجہ سے آپ کو میٹابولزم تیز ہوگا اور وزن کم کونے میں مدد ملے گی۔دوران خون کے لئے اپنی سب سے چھوٹی انگلی کی پور اور انگوٹھے کے پور کو ملائیں اور زور دیں۔اس کی وجہ سے دوران خون بہترہوگا اور جلد میں تازگی آئے گی۔طاقت کے لئے اپنی سب سے چھوٹی اور رنگ والی انگلیوں کے پوروں کو انگوٹھے کے پوروں سے ملائیں اور باقی دونوں انگلیوں کو سیدھا رکھیں،اس کی مدد سے آپ کے جسم میں طاقت آئے گی۔اگر آپ سستی کی وجہ سے تنگ ہیں تو یہ کرنے سے آپ کو کافی افاقہ ہوگا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved