300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سعودی عرب میں تو چاند نظر نہیں آیا لیکن مفتی پوپلزئی نے کیا اعلان کیا؟ بڑی خبر آگئی - Forikhabar
ہفتہ‬‮   6   جون‬‮   2020


سعودی عرب میں تو چاند نظر نہیں آیا لیکن مفتی پوپلزئی نے کیا اعلان کیا؟ بڑی خبر آگئی


پشاور (ویب ڈیسک) مسجد قاسم علی خان پشاور کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عید 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ مفتی پوپلزئی نے اجلاس شروع ہونے کے بعد اپنے ٹوئٹر

اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ ” ملک کے بیشتر علاقوں سے رویت ہلال شوال المکرم کے اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔ تاہم ابھی تک شہادتوں کی تصدیق کا عمل شروع نہیں ہوا ہے ۔ تمام تر شواہد عین شریعت مطہرہ کے اصولوں کے بنیاد پر جانچنے کے بعد حتمی اعلان ہوگا ۔”اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں کہا کہ ” ابھی تک کوئی براہ راست شہادت موصول نہیں ہوئی۔ گردونواح سے جو اطلاعات آرہی ہیں ان کی تصدیق کا عمل بھی تاحال شروع نہیں ہوا ہے ۔ من گھڑت خبروں کو نہ پھیلائیں۔”مذکورہ بالا ٹویٹس کے لگ بھگ آدھے گھنٹے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ایک اور ٹویٹ میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ” جامع مسجد قاسم علی خان کے مطابق کل ان شاءاللہ تیسواں روزہ اور پرسوں بروز اتوار عید الفطر ہوگی ان شاءاللہ۔ جنہوں نے 29 روزے رکھے ہیں ان پر ایک روزے کی قضاء لازم ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us
Forikhabar
            
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ نیوز محفوظ ہیں۔
Copyright © 2020 forikhabar.com All Rights Reserved