300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

’میں غلطی سے مچھلی کے اوپر بیٹھ گیا تھا‘پیٹ میں درد اور بڑی آنت میں مچھلی کی موجودگی کے بعد آدمی کا ایسا انکشاف کہ ڈاکٹر بھی دم بخود رہ گئے - Forikhabar
جمعہ‬‮   3   جولائی   2020


’میں غلطی سے مچھلی کے اوپر بیٹھ گیا تھا‘پیٹ میں درد اور بڑی آنت میں مچھلی کی موجودگی کے بعد آدمی کا ایسا انکشاف کہ ڈاکٹر بھی دم بخود رہ گئے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک آدمی پیٹ درد کی شکایت کے ساتھ ہسپتال آیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا سی ٹی سکین اور ایکسرے کیا تو اس کی مقعد کی نالی میںمردہ مچھلی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ، استفسار پر مریض نے بتایاکہ وہ غلطی سے مچھلی کے اوپر بیٹھ گیا تھا۔ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 30سالہ آدمی چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے ژاؤشنگ فرسٹ

پیپلز ہسپتال گیا جہاں اس کے کئی سی ٹی سکین اور ایکسرے کیے گئے،تب کہیں جا کر انکشاف ہوا کہ اس کی مقعد کی آنت میں ایک مچھلی موجود تھی جو تکلیف کا سبب بن رہی تھی۔طبی عملے نے جب اس آدمی سے پوچھا کہ مچھلی اس کے جسم میں کیسے داخل ہوئی؟ تو اس نے حیران کن جواب دیا کہ ”میں غلطی سے مچھلی کے اوپر بیٹھ گیا تھا۔“ اس کی یہ لایعنی بات سن کر ایک نرس نے کہا کہ ”کیا تمہارے خیال میں ہم احمق ہیں؟“رپورٹ کے مطابق اس کی مقعد کی آنت میں موجود مچھلی کا سائز کافی بڑا تھا چنانچہ اسے ایمرجنسی اینڈوسکوپی کے ذریعے نہیں نکالا جا سکتا تھا جس پر ڈاکٹروں نے اس کی مقعد کی سرجری کی اور مچھلی باہر نکالی۔ڈاکٹروں کے مطابق مریض کے جسم میں مچھلی کی موت ہو چکی تھی۔ واضح رہے کہ مریض کے جسم سے نکالی گئی مچھلی ’موزمبیک ٹیلاپیا‘ تھی ۔ اس قسم کی مچھلی کی لمبائی 40سینٹی میٹرتک ہو سکتی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مریض کے جسم سے نکالی گئی مچھلی کی لمبائی کتنی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us