300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وہ سپر گرل جو اپنی آنکھوں سے ہی انسانی جسم کا ایکسرے کر لیتی ہے ڈسکوری چینل نے اس بچی کا ٹیسٹ لیا تو اس نے کیا ثابت کردکھایا، آپ بھی جانیے - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


وہ سپر گرل جو اپنی آنکھوں سے ہی انسانی جسم کا ایکسرے کر لیتی ہے ڈسکوری چینل نے اس بچی کا ٹیسٹ لیا تو اس نے کیا ثابت کردکھایا، آپ بھی جانیے


روس کی رہائشی اس لڑکی کے اندر موجود سپرنیچرل پاور درحقیقت اس لڑکی نتاشا ڈیم کیناکا انسانی جسم میں چھپے ہوئے تمام اعضا کو اپنی آنکھو ں سے دیکھ پانا ہے۔صاف اور آسان لفظوں میں کہا جائے تو یہ لڑکی اپنی آنکھوں سے انسانی جسم کے آر پار دیکھ سکتی ہے۔یعنی کسی شخص کو اگر اپنے جسم کا ایکسرے کروانا ہوتو وہ نتاشا کی مدد لے سکتا ہے۔ پہلی

مرتبہ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب نتاشا صرف پندرہ سال کی تھی۔ ایک روز اس نے اپنی والدہ کو کام کرتے دیکھا اور کہا ” مجھے آپ کے جسم کے تمام اندرونی اعضا بالکل صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ اس خبر کا پھیلنا تھا کہ نتاشاکہ گھر باہر ایسے لوگو ں کی لائن لگ گئی جنھیں ڈاکٹروںنے اپنے جسموں کا ٹیسٹ لینے کا کہہ رکھا تھا۔ جلد ہی یہ بات ڈاکٹروں تک پہنچ گئی۔انھوںنے نتاشا کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ۔نتاشا کو مختلف مریضوں کے جسم دکھائے گئے۔نتاشا نے ان مریضوں کے اعضا کے بارے میں 70فیصد تک درست معلومات فراہم کیں۔ نتاشا کی شہرت پھیلتے پھیلتے دنیا کے مشہور چینل ڈسکوری چینل تک پہنچ گئی۔اور پھراسے روس سے برطانیہ بلوایا گیا۔ چینل کے پروگرام میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بٹھا دی گئی۔ نتاشا کے سامنے مختلف مریض لائے گئے۔نتاشا نے ہر مریض کے جسم کے اعضا کے بارےمیں بالکل ٹھیک معلومات فراہم کرنا شروع کردیں۔ ان مریضوں میں ایک ایسا شخص بھی شامل تھا جو ایک بدترین روڈ ایکسیڈنٹ کا شکارہوا تھا۔ نتاشا نے بتایا کہ وہ اس شخص کے جسم میں موجود تمام ٹوٹی ہوئی ہڈیاں دیکھ اور ان کی نشاندہی کرسکتی ہے، نتاشا نے بتایاکہ وہ یہ بھی

دیکھ سکتی ہے کہ اس شخص کے جسم میں کتنی دھاتی پلیٹیں نصب ہیں۔ دنیا کے ماہر ترین ڈاکٹرز بھی بارہا ریسرچ کے باوجود نتاشا کی آنکھوں میں پائی جانے والی اس ناقابل یقین صلاحیت کا راز آج تک نہیں جان سکے


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us