300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ایک ایسافیچرجس کی وجہ سے ایپل اوراینڈرائیڈ صارفین آپس میں لڑ پڑے - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


ایک ایسافیچرجس کی وجہ سے ایپل اوراینڈرائیڈ صارفین آپس میں لڑ پڑے


سان فرانسسکو(ویب ڈیسک)ٹوئٹرکی جانب سے نئے متعارف کرائے جانیوالے وائس ٹوئٹ فیچر نے اینڈرائیڈ اورآئی فون صارفین کے درمیان ایک لفظی جنگ چھیڑ دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے نئے فیچر کے تحت آواز کے ذریعے ٹوئٹ کی سہولت فراہم کی ہے تاہم یہ ان صارفین کے لیے ہے جن کے پاس آپریٹنگ سسٹم آئی اوایس

زیراستعمال ہے۔اس طرح نئے فیچر سے صرف ایپل یوزرز ہی مستفیدہوسکیںگے ،یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیاپراینڈرائیڈ صارفین کامذاق بن رہاہے اورآئی فون انہیں نیچادکھانے کی کوشش کررہے ہیں۔خیال رہے کہ آواز میں ٹوئٹ کرنابالکل الفاظ کی ٹوئٹ کرنے جیساہی ہوگا،ٹوئٹ کمپوز کے آپشن پرکلک کرنے کے بعد وہاں موجودنئے آئیکن کاانتخاب کریں ،دئیے گئے تمام آپشن میں موجودریکارڈ کے بٹن کاانتخاب کرکے آپ اپنی آواز ریکارڈ کرسکیں گے ،ایک آڈیوٹوئٹ کادورانیہ 140سکینڈرز رکھاگیاہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us