300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منافع خورسرگرم ،کوروناکی دوامارکیٹ سے غائب - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


منافع خورسرگرم ،کوروناکی دوامارکیٹ سے غائب


اسلام آباد(ویب ڈیسک )کورونا مریضوں کے موثر دواڈیکسامیتھاسون مارکیٹ سے غائب ،قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ،حکومت نے کارروائی کی ہدایت کردی ۔برطانیہ میں کوروناوائرس کے لیے زندگی بچانے والی دواقراردئیے جانےکے بعد کراچی ،پشاوراسلام آبادسمیت ملک بھر کے میڈیکل سٹورز سے ڈیکسامیتھاسون غائب ہوناشروع ہوگئی ۔مذکورہ

دواکی گولیاں ،انجکشن پاکستان میں انتہائی کم قیمت پردستیاب تھے جوگزشتہ 2روز سے مارکیٹ میں نایاب ہوچکے ہیں ۔پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیکسامیتھاسون انجکشن کی ہول سیل قیمت 450روپے ،ریٹیل قیمت 550روپے تھی لیکن جیسے ہی ذخیرہ اندوزی شروع ہوئی تواس کی قیمت 800سے ایک ہزارروپے تک جاپہنچی ۔علاوہ ازیں قومی صحت نے مجوزہ دواکی قلت کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے فروخت کے لیے شرائط عائدکردیں ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق دواصرف رجسٹرڈڈاکٹر کے نسخہ پرفروخت کرنےکی اجازت ہے ،فارمیسز فروخت کامکمل ریکارڈ محفوظ رکھیں۔ڈسٹری بیوٹرز ،فارمیسز دواکی دستیابی یقینی بنائیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us