300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ویتنام جس کی آبادی ساڑھے نوکروڑ ہے اس نے کورونا وائرس پر کس طرح قابو پایا کہ ابھی تک ایک بھی موت نہیں ہوئی؟ جان کر وسائل کی کمی اور زیادہ آبادی کا رونا رونے والے ہمارے حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


ویتنام جس کی آبادی ساڑھے نوکروڑ ہے اس نے کورونا وائرس پر کس طرح قابو پایا کہ ابھی تک ایک بھی موت نہیں ہوئی؟ جان کر وسائل کی کمی اور زیادہ آبادی کا رونا رونے والے ہمارے حکمران شرم سے پانی پانی ہوجائیں


ہنوئی(ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے امریکہ اور یورپ کے بیشتر ممالک سمیت کئی امیر اور ترقی یافتہ ممالک کو بے بس کرکے رکھ دیا لیکن ایسے میں ویت نام اور اس جیسے دیگر کئی غریب اور ترقی پذیر ممالک نے اس موذی وباءکے خلاف ایسی مو¿ثر جنگ لڑی کہ ترقی یافتہ دنیا کوشرمندہ کر دیا۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق رواں سال جنوری میں جب دنیا

نے کورونا وائرس کے خلاف ابھی سیکھنا شروع کیا تھا، ویت نام کے لیڈر نے اس وائرس کو دشمن قرار دیا اور اپنی قوم سے کہا کہ اسے اس دشمن سے لڑنا ہے۔ اس کے فوری بعد انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف کڑی جدوجہد کا آغاز کر دیا۔ جہاں کورونا وائرس کا مریض سامنے آتا وہاں پورے پورے گاؤں اور شہری علاقے لاک ڈاؤن کر دیئے جاتے اورسینکڑوں اور ہزاروں لوگوں کو قرنطینہ میں بھیج دیا جاتا۔ اسی کڑی محنت کا ثمر ہے کہ ویت نام میں پہلا کیس سامنے آنے کے 3ماہ بعد اب ملک سے وائرس کا، کم از کم فی الوقت، خاتمہ ہو چکا ہے۔ گزشتہ دس دن میں ویت نام میں صرف 2نئے کیس سامنے آئے ہیں، یہ دونوں طالب علم تھے اور گزشتہ ہفتے جاپان سے واپس آئے تھے۔ساڑھے 9کروڑ کی آبادی کے ملک ویت نام میں اب تک مجموعی طور پر صرف 270کیس سامنے آئے ہیں اوراس وباءسے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی۔گزشتہ ہفتے سے ملک میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں بالکل نرم کر دی گئی ہیں۔ کیفے، ریسٹورنٹس اور سٹورز وغیرہ کھلنے شروع ہو گئے ہیں۔ ٹریفک بھی سڑکوں پر چلنے لگی ہے ۔ تاہم سکول اور بارز وغیرہ تاحال بند ہیں۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ

جیتنے پر نائب وزیراعظم وو دوک دیم کا کہنا تھا کہ ”ہمیں یاد رکھنا ہو گا کہ ہم نے انفرادی حیثیت میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتی ہے، باقی دنیا میں یہ وائرس موجود ہے اور عالمی سطح پر مجموعی طور پر یہ جنگ جیتنا ابھی باقی ہے۔ چنانچہ ہمیں ابھی بہت محتاط رہنا ہے اور اس وباءکے خلاف ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us