300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بچے کی پیدائش کے 10 برس بعدخاتون نے اس کے جڑواں بھائی کو جنم دے دیا، میڈیکل سائنس کی تاریخ کا انوکھا واقعہ - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


بچے کی پیدائش کے 10 برس بعدخاتون نے اس کے جڑواں بھائی کو جنم دے دیا، میڈیکل سائنس کی تاریخ کا انوکھا واقعہ


بیجنگ(ویب ڈیسک) جڑواں بچوں کے درمیان چند منٹ کا وقفہ تو ہو سکتا ہے لیکن یہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ چین میں ایک خاتون نے 10سال بعد اپنے پہلے بچے کے جڑواں کو جنم دے کر نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق آج سے 10سال قبل اس خاتون نے آئی وی ایف (مصنوعی طریقہ افزائش)کے ذریعے بچہ پیدا کیا تھا۔ ڈاکٹروں نے

2009ءمیں اس 41سالہ وینگ نامی خاتون کے بیضوں اور اس کے شوہر کے سپرمز کا ملاپ کروا کے دو ایمبریو پیدا کیے تھے جو جڑواں تھے۔ایک ایمبریو اسی وقت خاتون کے پیٹ میں رکھ دیا گیا جو 9ماہ بعد پیدا ہو گیا۔دوسرا ایمبریو ڈاکٹروں نے خاتون کے کہنے پر فریز کر دیا تھا۔ اب خاتون نے 10سال بعد دوسرا فریز کیا ہوا ایمبریو بھی اپنے پیٹ میں رکھوا کر اپنے پہلے بچے کا جڑواں بچہ بھی پیدا کر لیا ہے۔یوں یہ دونوں بچے ہیں تو جڑواں، لیکن ان کی عمروں میں 10سال کا فرق ہے۔ خاتون نے اپنے پہلے بچے کا نام ’لولو‘ رکھا تھا اور اسی وقت دوسرے فریز کیے ہوئے ایمبریو کا نام تونگ تونگ رکھ دیا تھا۔ اب تونگ تونگ بھی دنیا میں آ گیا ہے۔ وینگ کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر ژینگ کا کہنا تھا کہ تونگ تونگ کا پیدائش کے وقت وزن بھی لولو کے برابر 3.48کلوگرام تھا۔ ڈاکٹر ژینگ نے جڑواں بچوں کے متعلق دیگر معلومات نہیں دیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us