300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بڑی کامیابی ،پاکستان چینی سٹیلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں شامل ہونے والاپہلاملک بن گیا - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


بڑی کامیابی ،پاکستان چینی سٹیلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں شامل ہونے والاپہلاملک بن گیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم میں شامل ہونے والاپہلاملک بن گیا۔بی ڈی ایس سہولیات کااستعمال نقل وحمل ،زراعت آفات کی تباہی میں کمی اورریلیف کے لیے ہوتاہے۔تفصیلات کے مطابق چین اورپاکستان کے مابین ائیروسپیس اورہوابازی میں تعاون پوری غوروخوض کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے ،چائنہ سیٹلائٹ نیویگیشن آفس کے

ڈائریکٹرجنرل اوربیڈونیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے ترجمان آراین چینکی نے اس بات کی نشاندہی کی ہے پاکستان سیٹلائٹ نیو یگیشن پروگرام میں ایک اہم شراکت دارہے ۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان پہلاملک ہے جس نے بیڈوسیٹلائٹ سسٹم کاتیارکردہ چین کاگلوبل پوزیشنگ سسٹم (جی پی ایس )استعمال کیاہے۔خیال رہے کہ بی ڈی ایس سہولیات کااستعمال نقل وحمل ،زراعت ،آفات کی تباہی میں کمی اورریلیف کے لیے ہوتاہے ۔چین بی ڈی ایس سروسز کے دائرہ کارکوبی آرآئی کے شراکت دارممالک تک بڑھانے کاخواہاں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان دنیاکاپہلاملک ہے جس نے بی ڈی ایس پرباضابطہ تعاون کامعاہدہ کیاہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us