300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

فالتووقت میں ریاضی کا50سالہ پراناسوال حل کرکے طالبہ نے سب کوحیران کردیا - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


فالتووقت میں ریاضی کا50سالہ پراناسوال حل کرکے طالبہ نے سب کوحیران کردیا


نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں پی ایچ ڈی کی طالبہ نے ریاضی کا 50 سال پرانا ایک سوال اپنے فالتو وقت میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں حل کردیاہے ۔لیزاپکاریلونامی طالبہ یونیورسٹی آف ٹیکساس میں اپنے مکالے پرکام کر رہی تھیں جب انہوں نے کانوے ناٹ یاکانوے گانٹھ کامسئلہ حل کردیا۔جب وہ یونیورسٹی میں ریاضی کےماہرپروفیسرکیمرون

گورڈن سے بات کررہی تھیں توانہوں نے بلاارادہ اس مسئلہ کے متعلق اپنے حساب کاذکر ان سے کیا۔لیزانے سائنسی خبروں کی ویب سائٹ قوانٹا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے زور سے کہاکہ تمہیں توبہت خوش ہوناچاہیے وہ توجیسے دیوانے ہوگئے تھے ۔کانوے ناٹ کامسئلہ سب سے پہلے برطانوی ریاضی دان جان ہورٹن کانوے نے 1970میں پیش کیاتھامگر لیزاپکاریلوکوپہلی باراس معمے کاعلم سنہ 2018 میں ایک سمینار کے دوران ہوا تھا۔پروفیسر گورڈن کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ انھیں اس بات کا احساس تھا کہ یہ کتنا پرانا اور مشہور مسئلہ ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق لیزا پکاریلو کا مقالہ اس برس کے اوائل میں اینلز آف میتھمیٹکس نامی جریدے میں شائع ہوا اور اس مسئلہ کا حل نکالنےکے بعد سے ہی ان کاتقررمیساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں اسسٹنٹ پروفیسرکے طورپرکردیاگیا۔سپین میں ریاضی کے ماہراورمحقق ہیوئیرارامینوکاکہناہے کہ کانوے ناٹ کامسئلہ طویل عرصے سے حل طلب تھااوربہت سے ذہین ریاضی دانوں نے اسے حل کرنے کی کوشش کی تھی میتھمیٹیکل نائٹس ریاضی کی ایک مخصوص شاخ کاموضوع ہے

جوٹوپولوجی یاعلم مقامات کہلاتاہے ۔سادہ الفاظ میں ٹوپولوجی اشیا کے ٹوٹے بغیرانکی شکل بگڑنے ،مروڑنے اورتاننے کے بعد ان کے رویے کوجاننے کاعلم ہے نائٹ تھیوری کا نظریہ گانٹھ ٹوپولوجی کی ایک شاخ ہے ۔عام زندگی کے برعکس ریاضی کی گانٹھ کے سرے آپس میں جڑے ہوتے ہیں اس کی سادہ ترین مثال چھلے کی شکل ہے اوراسے کھولانہیں جاسکتا۔مگریہ گرہ اپنے آپ میں تہہ درتہہ ہوکرپیچیدہ ہوتی چلی جاتی ہے۔یونیورسٹی آف سیوائل میں ریاضی دان ماریتھانیا سِلورو کہتی ہیں کہ بس آپ ایک رسی کا تصور کریں اور سوچیں کہ اس میں ہم کیسے کیسے بگاڑ پیداکرسکتے ہیں ۔دوسرے الفاظ میں ہم دیکھتے ہیں کہ رسی کوکیسے موڑاجاسکتاہے ،کیسے دہراکیاجاسکتاہے تہہ کیاجاسکتاہے ۔کھینچا جا سکتا ہے، دبایا جا سکتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ بس ہم رسی کو کاٹ نہیں سکتے۔ ایسا کرنا بالکل منع ہے۔کانوے ناٹ کا مسئلہ پیش کرنیوالے جان ہورٹن کونوے کاانتقال اس برس اپریل میں کوروناوائرس کی وجہ سے ہو اتھا۔وہ بیاسی برس کے تھے انہوں نے ریاضی میں بہت کام کیااورشہرت کمائی ،وہ کیمرج اورپرنسٹن یونیورسٹی جیسی اہم درسگاہوں سے بھی وابستہ

رہے ان کی سوانح نگارشیوان رابرٹس کہتی ہیں کہ وہ دنیابھرمیں سب سےزیادہ چاہے جانے والے خود پرست تھے۔‘لیزا پکاریلو نے کانوے ناٹ کی طرز پر، جو 11 مقامات پر آر پار ہوتی یا مڑتی ہے، خود ایک گانٹھ بنائی جسے ’جڑواں گرہ‘ کہتے ہیں۔ اسے سمجھنا قدرے آسان تھا۔ اس کا حل ڈھونڈے کے بعد وہ اس کا اطلاق کانوے ناٹ پر کر سکتی تھیں۔انھوں نے کہا کہ میں دن کےاوقات میں اس پرکام نہیں کرتی تھیں کیونکہ میرے خیال میں یہ حقیقی ریاضی نہیں تھی میں اسے ہوم ورک سمجھ کرکرتی تھی بس میں گھرجاتی اوراس پرپر کام کرنا شروع کر دیتی۔لیزا پکاریلو کی ایک استاد ایلیسینڈا گرِبسی نے باسٹن کالج کے اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب لیزا نے ریاضی کے مضمون کی تعلیم شروع کی توانہیں ناٹ تھیوری کابالکل بھی علم نہیں تھااورالجبراکی سمجھ بھی بہت بنیادی سطح کی تھی مگرہفتے بھرمیں انہوں نے کامیابی سے سوال حل کرناشروع کردئیے جس سے بہت سے طلبہ کوتکلیف بھی ہوئی لیزاکے کانوے ناٹ یاگروہ کوکامیابی کے ساتھ سلجھالینے سے ہوسکتاہے کہ دوسری خواتین میں بھی ریاضی پڑھنے کاشوق جاگے ۔جہاں صنفی فرق بہت زیادہ ہے ۔

امریکہ محکمہ لیبرکے اعدادوشمارکے مطابق ملک میں صرف 26فیصد خواتین کمپیوٹریاریاضی کے شعبوں سےمنسلک ہیں


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us