300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کرونا وائرس کی شدت کب تک برقراررہےگی عوام کے لیے خطرےکی گھنٹی بجادی گئی - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


کرونا وائرس کی شدت کب تک برقراررہےگی عوام کے لیے خطرےکی گھنٹی بجادی گئی


لندن (ویب ڈیسک ) کرونا وائرس کی شدت اور موجودگی 2021 ء تک رہنے کا خدشے ظاہر کر دیا گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وائٹی نے دعوی کیا ہے کہ کرونا وائرس کی شدت کم سے کم 2021 کے موسم بہار تک برقرار رہے گی اور وبا اپنے عروج پر ہوگی۔برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اقدام

خطرے سے خالی نہیں ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی سے لوگوں کو یہ تاثر ملے گا کہ وہ معمول کی زندگی میں واپس آ سکتے ہیں تو وائرس کا پھیلاؤ بڑے پیمانے پر دوبارہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اموات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ سکتی ہے‘۔چیف میڈیکل آفیسر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے نرمی کے اعلان اور سماجی فاصلے ایک میٹر کی دوری کا عوام خیال نہیں رکھ سکیں گے اور اگر ان بنیادی باتوں کا خیال نہیں رکھا گیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی روک تھام اْسی صورت ممکن ہے اگر عوام منہ کو ڈھانپ کر گھروں سے نکلیں، ایک دوسرے سے زیادہ میل ملاپ سے گریز کریں اور اگر ایسا نہ ہوا تو نرمی کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us