300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

خان صاحب کیاآپ کوووٹ دیناہمارا صحیح فیصلہ تھا،مشہورشخصیات نے سوال اٹھادیا - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


خان صاحب کیاآپ کوووٹ دیناہمارا صحیح فیصلہ تھا،مشہورشخصیات نے سوال اٹھادیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان ان تمام لوگوں کے لیے امید کی کرن تھے جو پاکستان میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، شوبز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی بہت سی شخصیات وزیر اعطم عمران خان کی شخصیت سے متاثر تھیں اور انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں ان کے حق میں کمپین بھی چلائی ۔تاہم عمران خان

کی حکومت کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تبدیلی لانے میں کامیاب نہیں ہو سکی،اسی وجہ سے کئی مشہور شخصیات جو ان کا ساتھ دے رہیں تھیں نے ان کی کارکاردگی پر سوالات اتھانے شروع کر دیے ہیں۔پاکستان کے مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفی نے حکومت کی کارکردگی پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا وزیراعظم عمران خان کو میرا ووٹ دینے کا فیصلہ درست تھا؟فہد مصطفی کی طرح گلوکار ہارون شاہد نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ” عمران خان کو ہم سب کو سچ سچ بتانے کی ضرورت ہے کہ آخر مسئلہ کہاں ہے؟ اگر ان کی ٹیم کے لوگ ایسا کر رہے ہیں تو ہم ہر وقت آپ کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیے تیار ہیں، اگر آپ کو مافیا کا سامنا ہے تو اپ کہ چاہیے کہ اپ انہیں بے نقاب کریں، ہم جس عمران خان کو چاہتے ہیں اسے حکومت ختم ہونے سے ڈرنا نہیں چاہیےٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں پیش پیش رہنے والی وینا ملک نے بھی عمران خان سے سوال کردیا۔ اداکارہ وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کو مخاطب کرتے

ہوئے طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خان صاحب عوام پوچھ رہی ہے اب تھوڑا گھبرا لیں؟ان مشہور شخصیات کے فالورز کی جانب سے بھی عمران خان کے حالیہ اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا ہے، بہت سے لوگ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان اکیلے ہیں جو مافیا کا مقابلہ کر رہا ہے، بے شک عمران خان قوم کے لئے بہتر کرنا چاہتے ہوں گے، لیکن ان کی پارٹی کے کچھ ممبرز اور ان کے اتحادی کچھ الگ ایجنڈا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us