300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کپتان کی ٹائیگرفورس موٹروے کی طرح ہے کیونکہ۔۔۔زلفی بخاری نے بڑی بات کہہ دی - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


کپتان کی ٹائیگرفورس موٹروے کی طرح ہے کیونکہ۔۔۔زلفی بخاری نے بڑی بات کہہ دی


اٹک (ویب ڈیسک)کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے سلسلے میں تقریب اٹک میں ہوئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری، مشیر ماحولیات ملک امین اسلم، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید یاور عباس بخاری، ترجمان پنجاب حکومت و ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان، رہنما تحریک انصاف سردار

محمد علی خان، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، سیاسی قیادت اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ذوالفقار عباس بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے پر یقین رکھتے ہیں‘ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام سے نہ صرف کورونا وائرس کو شکست دینے میں مدد ملے گی بلکہ اخوت اور بھائی چارے کی بہترین مثال قائم ہو گی۔ ٹائیگر فورس کی سرگرمیوں سے عوام کو زندگی کے تمام شعبوں میں مدد حاصل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو ٹائیگر فورس پر فخرہے اور وقت کے ساتھ ان کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں گے، عمران خان کی ٹائیگر فورس موٹر وے کی طرح ہے جس پر سے تمام مسائل بخوبی گزر جائیں گے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے قیام سے ملک میں انقلاب آئے گا۔ اس فورس کو یوسی سطح تک متحرک کیا جائیگا۔ ہر یوسی میں دیہاڑی دار مزدور کی رجسٹریشن اور مالی امداد کی جائیگی۔ خواتین سمیت ٹائیگر فورس 10ارب درخت لگانے میں اپنا کردار ادا کریگی۔سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کی مشکل حالات میں معاونت کیلئے بنائی گئی ہے

اور یہ مکمل طور پر غیر سیاسی ہے،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے بتایا کہ ٹائیگر فورس میں ضلع بھر سے 8ہزار 6سو افراد رجسٹرڈ ہوئے جن میں 4سو خواتین بھی شامل ہیں جنہیں یوٹیلیٹی سٹورز، راشن کی تقسیم، احساس کفالت پروگرام اور دیگر جگہوں پر تعینات کیا جا چکاہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us