300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

قومی ٹیم کوانگلینڈ کومشکل میں ڈالنے کے لیے کیاکرناہوگا،یونس خان نے بتادیا - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


قومی ٹیم کوانگلینڈ کومشکل میں ڈالنے کے لیے کیاکرناہوگا،یونس خان نے بتادیا


لاہور(ویب ڈیسک ) قومی ٹیم کےدورہ انگلینڈ کے لیے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہر اننگز میں 300سے 350رنز بنانا ہوں گے، پہلی اننگز میں رنز بنالیں تو انگلینڈ کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے میں اور مصباح الحق اپنا تجربہ

کھلاڑیوں میں منتقل کریں گے، انگلش کھلاڑی جوفرا آرچر مشکلات کھڑی کرسکتا ہے۔بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا کہ ہمارا بولنگ کمبی نیشن اچھا ہے، انگلینڈ میں بیٹسمینوں کی تکنیک اور اعصاب کا امتحان ہوتا ہے، امید ہے کھلاڑی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔خیال رہے کہ آج صبح قومی کرکٹ ٹیم کے 20 کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے، پلیئرز کے ساتھ 11 آفیشلز بھی شامل ہیں، دورے کے لیے کھلاڑی اور آفیشلز لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔روانگی سے قبل کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے، جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر بھی وائرس سے بچنے کے لیے سخت ہدایات کی گئی ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us