300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

روس سے پیسے لینے کا الزام :طالبان نے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کی تردید کر دی - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


روس سے پیسے لینے کا الزام :طالبان نے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کی تردید کر دی


کابل ( ویب ڈیسک)طالبان نے روس سے پیسے لیکر امریکیوں کی ہلاکت بارے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے کسی بھی ملک اور انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ اس طرح کے تعلقات نہیں ہیں اور امریکی اخبار کی رپورٹ طالبان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکی

اخبار میں شائع ہونے والے رپورٹ بے بنیاد اور من گھڑت ہے ،روسی خفیہ ایجنسی کے ساتھ اس قسم کے معاہدے بے بنیاد ہیں، ہمارے حملے اس سے پہلے برسوں سے جاری تھے اور ہم نے اللہ کی مدد ونصرت سے اپنے وسائل استعمال کئے اور جنگ لڑی ۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی مکمل پاسداری کررہے ہیں اور امریکی فوجیوں کی زندگی محفوظ ہے ، اب ہم ان پر کسی قسم کے کوئی حملے نہیں کررہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے الزامات عائد کیے ہیں کہ روس نے امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بدلے طالبان کوبڑی رقوم دی ہے


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us