300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اپوزیشن بری طرح ناکام ،حکومت نے بجٹ منظور کرالیا، عوام کو کیا ملا؟جانیے خبر - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


اپوزیشن بری طرح ناکام ،حکومت نے بجٹ منظور کرالیا، عوام کو کیا ملا؟جانیے خبر


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی سے بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا جبکہ پلے کارڈز اور پوسٹرز بھی لہرا دیئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے پلے کارڈز لہرانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی پلے کارڈز قواعد کی خلاف ورزی ہیں ان کو ہٹایا جائے۔ ووٹنگ میں بی این پی مینگل کے 2 ارکان نے

اپوزیشن کا ساتھ دیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا آپ ملک لوٹیں، منی لانڈرنگ کریں، ہم نوٹس لینا بند کر دیں، عمران خان نوٹس لینے کیلئے آیا ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا، وزیراعظم کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا وزیر اعظم نے جس چیز کا بھی نوٹس لیا اس کی قیمتیں بڑھ گئیں، بہتر ہے عمران خان قرنطینہ میں چلے جائیں، ملک کا بیڑا غرق کر دیا گیا، یہ نالائق اور نا اہل ہیں، کام نہیں کرسکتے، جعلی ڈگری والا کیسے پائلٹس کو جعلی قرار دے سکتا ہے، پائلٹ اور سول ایوی ایشن کی عالمی سطح پر کردار کشی کی گئی، پائلٹ کو کورونا کے دوران زبردستی جہاز پر چڑھایا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا لوگوں کو بے روزگار کرنا کس قسم کا ریلیف ہے، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہی ہوتا ہے، حکومت کی کورونا کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی نہیں ہے، یہ کیسے اپنے آپکو تحریک انصاف کہتے ہیں کہ عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، ہم ہر فورم پر پیٹرولیم مصنوعات اضافے کو چیلنج کریں گے، فائدہ حکومت

نہیں تیل کمپنیوں کو ہوا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us