300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

عدالت کا بڑا فیصلہ، جعل سازی کے الزام میں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو قید کی سزا سنادی - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


عدالت کا بڑا فیصلہ، جعل سازی کے الزام میں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو قید کی سزا سنادی


سابق فرانسیسی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو جعلی نوکری کے مقدمے میں قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی ایک عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم فرانسوا فییون اور ان کی اہلیہ پینیلپی فییون کو دھوکا دہی اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں قید اور جرمانے کیسزا سنائی گئی ہے۔سابق وزیراعظم پر الزام

تھا کہ انہوں نے 1990ء سے لے کر 2000ء کے دوران بطور رکن پارلیمنٹ اپنی اہلیہ کو اپنا پارلیمانی معاون ظاہر کیا جس کے بدلے ان کی اہلیہ کو سرکاری خزانے سے لاکھوں یورو ادا کیے گئے حالانکہ ان کی اہیلہ نے کبھی بھی ان کے معاون کے طور پر کام نہیں کیا تھا۔عدالت نے الزام ثابت ہونے پر فرانسوا فییون کو 5 سال قید اور 4 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے اور وہ آئندہ 10 سال تک کوئی بھی منتخب عوامی عہدہ اپنے پاس رکھنے کے لیے نااہل ہوگئے ہیں۔ عدالت نے ان کی اہلیہ کو بھی شریک جرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید اور پونے 4 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us