300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین علی گیلانی مستعفی ہو گئے، کانفرنس سے مکمل علیحدگی اختیار کرلی - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین علی گیلانی مستعفی ہو گئے، کانفرنس سے مکمل علیحدگی اختیار کرلی


سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین علی گیلانی مستعفی ہو گئے، علی گیلانی نے حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کانفرنس سے مکمل علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے فورم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا

ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے ایک تفصیلی خط لکھا ہے جس میں استعفیٰ دینے کی وجوہات تفصیل سے بیان کی ہیں۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ”میں اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کے ساتھ ساتھ اس فورم کے ساتھیوں کی کارکردگی کے لیے جوابدہی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہوں۔ آپ تمام حضرات اپنے لیے فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، میں مرتے دم تک بھارتی استعمار کےخلاف نبردآزما رہوں گا اور اپنی قوم کی رہنمائی کا حق حسب استطاعت ادا کرتا ہوں گا، اس فورم کی کارکردگی اور بےضابطیوں کو اکثر ’’تحریک کے وسیع تر مفاد‘‘ کے لبادے میں نظر اندار کیا گیا،میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us