300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سرزمین حجاز کا وہ علاقہ جہاں ایک بھی کرونا کا مریض سامنے نہیں آیا - Forikhabar
منگل‬‮   7   جولائی   2020


سرزمین حجاز کا وہ علاقہ جہاں ایک بھی کرونا کا مریض سامنے نہیں آیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سرزمین حجاز کا وہ علاقہ جہاں ایک بھی کرونا کا مریض سامنے نہیں آیا ۔۔۔سعودی مملکت میں کورنا مریضوں کی گنتی 1لاکھ 80ہزار سے زائد ہو چکی ہے، جبکہ ایک ہزار کے لگ بھگ اموات بھی ہو چکی ہیں۔ سعودی عرب کے تقریباً تمام علاقے کورونا کی لپیٹ میں ہے، مگر حیرت انگیز طور پر ایک علاقہ ایسا ہے جہاں اب تک

کوئی بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کی ھروب کمشنری جس کی آبادی 75 ہزار سے زائد ہے، ابھی تک کورونا کی وبا سے محفوظ ہے۔
18 ہزار مربع کلو میٹر پر پھیلا یہ علاقہ جازان شہر سے 100 کلو میٹر دُور مشرق میں واقع ہے۔ حالانکہ جازان کی باقی تمام کمشنریوں میں کورونا کے 2,262 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن کے باعث 23 اموات بھی ہوئی ہیں۔ 1,652 افراد صحت یاب ہو گئے، جبکہ 587 ابھی اسپتالوں میں زیر علاج ہے، اس کے باوجود ھروب کمشنری میں ایک بھی مریض کا سامنے نہ آنا خاصی حیرت کی بات ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us