300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پینٹ بنا پہنے اس کا سائز چیک کرنے کا یہ آسان طریقہ جانیں - Forikhabar
بدھ‬‮   5   اگست‬‮   2020


پینٹ بنا پہنے اس کا سائز چیک کرنے کا یہ آسان طریقہ جانیں


جب آپ پینٹ خریدنے جاتے ہیں تو ٹرائی روم میں پہن کر چیک کرتے ہیں کہ یہ آپ کو ٹھیک طرح آرہی ہے یا نہیں، لیکن اب ایک فیشن بلاگر نے پتلون بغیر پہنے یہ معلوم کرنے کا حیران کن طریقہ بتا دیا۔میل آن لائن کے مطابق ان خاتون بلاگر کا نام بلی نیولینڈ ہے جنہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں پینٹ کی کمر اور لمبائی بغیر پہنے معلوم کرنے

کا منفرد طریقہ بتایا ہے۔سب سے پہلے وہ ویسٹ معلوم کرنے کا طریقہ بتاتی ہیں کہ پینٹ کا بٹن بند کرکے اپنی کلائی اس میں ڈالیں۔ اگر آپ کی کہنی سے ہاتھ کے گھٹنے تک کلائی پینٹ میں بالکل فکس آرہی ہے تو یہ پینٹ بھی آپ کو ٹھیک آئے گی، لیکن اگر آپ کی کلائی پینٹ میں جانے کے بعد کچھ جگہ بچ رہی ہے تو پینٹ کی کمر آپ کے بڑی ہوگی اور اگر کلائی اندر نہیں جا پارہی یا پھس رہی ہے تو پینٹ آپ کو چھوٹی ہے۔اس طرح پینٹ کی لمبائی جاننے کے لئے بلی نیولینڈ پینٹ کی دونوں ٹانگوں کے سروں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر مخالف سمت میں بازو پھیلا دیتی ہے۔ اس طرح اگر پینٹ کی لمبائی آپ کے بازوؤں کے پھیلاؤ کے برابر ہے تو یہ آپ کو پوری ہے اور اگر یہ آپ کے بازوؤں کے پھیلاؤ سے چھوٹی یا بڑی ہے تو اس کی لمبائی بھی آپ کے لئے اسی نسبت سے چھوٹی یا بڑی ہوگی۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us