300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

لسٹ تیار،شہری راشن جمع کرلیں۔۔۔صوبائی دارالحکومت لاہورکےمزیدکتنےعلاقوں میں لاک ڈائون لگنے والاہے،جانیں - Forikhabar
بدھ‬‮   5   اگست‬‮   2020


لسٹ تیار،شہری راشن جمع کرلیں۔۔۔صوبائی دارالحکومت لاہورکےمزیدکتنےعلاقوں میں لاک ڈائون لگنے والاہے،جانیں


لاہور(ویب ڈیسک )محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے 7 مزید علاقے لاک ڈاون کرنے کی تجویز دے دی۔تفصیلات کے مطابق مہلک کورونا وائرس کے سبب لاہور میں کورونا کے 7 مزید ہاٹ سپاٹس کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے جس میں واپڈا ٹاون اور ای ایم ای کو مکمل لاک ڈاون کرنے کی تجویز ہے جبکہ فہرست میں ٹاون شپ اے ٹو بلاک، چونگی

امرسدھو مین بازار اور گرین ٹاون،پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اسکیم، جوہر ٹاون سی بلاک کا نام شامل ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ تجویز کردہ علاقوں میں جون میں 877کیسز رپورٹ ہوئے،ٹاون شپ A2 بلاک سے گزشتہ دو ہفتوں میں 39کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ای ایم ای سوسائٹی سے دو ہفتوں میں 45کیسز رپورٹ ہوئے،اس طرحواپڈا ٹاون سے دو ہفتوں میں 180کیسز سامنے آئے جبکہ جوہڑ ٹاون سی بلاک سے 17کیسز، چونگی امر سدھو مین بازار سے 52کیسز،پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ سکیم سے 25کیسز اور گرین سٹی میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 18کیسز سامنے آئے۔حکام نے مزید کہا کہ مجوزہ علاقوں میں 90ہزار182گھر ہیں جن میں 1لاکھ 21ہزار134خاندان رہائش پذیر ہیں اور مجوزہ علاقوں کی آبادی 6لاکھ60ہزار778 افراد پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21ہزار 896 تک جا پہنچی جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4551 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 89 ہزار 225ہو گئی ہے،پنجاب دوسرے نمبر پر آگیا مریضوں کی تعداد

78ہزار 956 ہو گئی جبکہ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 27 ہزار 110 ، بلوچستان میں 10 ہزار 666 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار 195، آزاد جموں و کشمیر 1160 اورگلگت میں 1524 ہو گئی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us