300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

جج ارشدملک کی برطرفی ،مریم نواز اور ناصربٹ کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی - Forikhabar
بدھ‬‮   5   اگست‬‮   2020


جج ارشدملک کی برطرفی ،مریم نواز اور ناصربٹ کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی


لاہور(ویب ڈیسک )جج ارشد ملک کی برطرفی پر وزیراطلاعات شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا رد عمل ،وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کیس کے فیصلے کے بعد امید ہے کہ مریم اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے۔شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں جج

ارشد ملک کیس سے متعلق کہا ہے کہ جج ارشد ملک کیس میں دو فریق تھے۔ ایک فریق ارشد ملک تھے جنہیں آج سزا ملی ہے، دوسرے فریق مریم نواز اور ناصر بٹ ہیں، فیصلے کے بعد امید ہے کہ مریم اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے اور ان کا اصل چہرہ عوام کہ سامنے ہو گا۔شہباز گل نےمزید کہا کہ سزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تو اعلی عدلیہ ہی کرے گی۔تحریک انصاف کے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جج ارشد ملک کی ملازمت سے برطرفی اس دور کا ڈراپ سین ہے جہاں کچھ ججوں کو کرونیز کے ذریعہ بلیک میل کیا گیا تھا۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ ن لیگ اور اس کی قیادت کو بلیک میلنگ اور بدعنوانی ، مافیاسو ذہنت کی خصلتوں کی سرپرستی کرنے پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us