300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے، انڈوں سے متعلق6 غلط فہمیاں جوعوام میں پائی جاتی ہیں ،دورکرلیں - Forikhabar
بدھ‬‮   5   اگست‬‮   2020


کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے، انڈوں سے متعلق6 غلط فہمیاں جوعوام میں پائی جاتی ہیں ،دورکرلیں


آپ چاہے انڈوں کو کسی بھی شکل میں تیار کر کے کھائیں ان سب کے باوجود یہ ایک عام سی چیز ہی ہیں- لیکن بہت سی غلط فہمیوں نے انڈوں کو بعض مقامات پر خاص بنا دیا ہے- انڈوں کے بارے میں یہ غلط فہمیاں ان کی غذائیت اور شکلوں کی وجہ سے ہیں-پروٹین کے لیے کچے انڈے بہتریناکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ کچے انڈے کھانے سے زیادہ پروٹین حاصل ہوتا

ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے بلکہ یہ عمل آپ کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے- اس کے علاوہ اصل پروٹین آپ کے انڈے پکا کر کھانے سے ہی ہوتا ہے جو کہ کچے انڈے کے مقابلے میں دوگنا ہوتا ہے-انڈے فریج میں رکھناانڈے فریج میں ضرور رکھنے چاہئیں لیکن انہیں باہر نکالنے کے بعد کمرے کے درجہ حرارت میں دو گھنٹے سے زیادہ نہ چھوڑیں- بصورتِ دیگر انڈوں پر ایسا پانی یا پسینہ آنے لگے گا جو کئی جراثیموں کو جنم دے گا-براؤن انڈوں میں زیادہ غذائیتانڈے چاہے جس بھی رنگ کے ہوں ان کے ذائقے میں فرق ہوتا ہے اور نہ ہی ان کی غذائیت میں- اس لیے ان دونوں رنگ کے انڈوں کو ایک جیسے طریقے سے ہی کھایا جاتا ہے اور ان سے ایک جیسا فائدہ پہنچتا ہے-انڈوں کے چھلکے کھانایوں تو غلطی سے آملیٹ میں انڈوں کے چھوٹے چھوٹے چھلکے کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہے لیکن اگر کچے انڈوں کی طرح انڈوں کے بڑے چھلکے یا خول کھائیں جائیں تو یہ آپ کے گلے میں خراشیں پیدا کرسکتے ہیں- اس کے علاوہ یہ جراثیموں سے بھی آلودہ ہوسکتے ہیں جو آپ کو کسی بیماری کا شکار بنا سکتے ہیں-انڈے میں خون کا نشان

اگر انڈے کی زردی پر خون کے قطرے کا نشان دکھائی دے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ مرغی میں وٹامن اے کی کمی تھی اور اس سے زیادہ کچھ نہیں- ایف ڈی اے کے مطابق ایسا انڈہ کھانے سے آپ کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا البتہ اس بات کو یقینی بنالیں کہ انڈہ اچھی طرح پکایا گیا ہوانڈے کی زردی سے منسلک چھوٹی سی سفید تاربعض اوقات جب آپ انڈہ توڑتے ہیں تو آپ کو زردی سے منسلک چھوٹی سی سفید تار نما چیز دکھائی دیتی ہے جسے اکثر لوگ ہٹانے کا کہتے ہیں- دراصل اس چیز کو chalazae کہا جاتا ہے اور یہ زردی کو اپنے مقام پر رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے- پکانے سے قبل chalazae کو ہٹانا نہ ہٹانا مکمل آپ کی مرضی پر ہے اس سے آپ کو کوئی خطرہ نہیں ہے-


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us