300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

نئے چئیرمین ایف بی آر کی تعیناتی کے پیچھے خاور مانیکا کا ہاتھ تھا، ذرائع - Forikhabar
بدھ‬‮   5   اگست‬‮   2020


نئے چئیرمین ایف بی آر کی تعیناتی کے پیچھے خاور مانیکا کا ہاتھ تھا، ذرائع


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دوروز قبل جاوید غنی کو نیا چئیرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا جس کے حوالے سے ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا۔ ذرائع نے بتایاہے کہ جاوید غنی کو چئیرمین ایف بی آر کا عہدہ دلوانے میں خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کا ہاتھ ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ جاوید غنی کا تعلق ایف بی آر کے شعبہ کسٹم سے ہے جبکہ

خاور مانیکا بھی شعبہ کسٹم سے ہی ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جاویدغنی کی تعیناتی کامقصد جسٹس قاضی عیسیٰ کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کروانا ہے۔اس کے علاوہ جاویدغنی سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق سے بھی انتہائی قریبی تعلق رکھتے ہیں۔ خاور مانیکا کے بارے میںذرائع نے بتایاہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ کے بعد بھی حکومتی اور وزارتی معاملات میں خاصا عمل دخل ہے۔ وہ حکومتی وزرا سے بھی ملاقاتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ وفاقی وزیر اسدعمر کو ملاقات کےلئے آئے خاور مانیکا کا کارڈ دکھایا گیا تو انھوںنے سب سے پہلے خاور مانیکا کو آفس میں بلوایا ۔خاور مانیکا اسد عمرسے بھی اپنے کسی دوست کے تبادلے کے سلسلے میں ہی ملے تھے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us