300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

زرتاج گل وزیر پر رشوت نہ دینے کی پاداش میں چیک کیش کروانے میں رکاوٹ ڈالنے کاالزام - Forikhabar
بدھ‬‮   5   اگست‬‮   2020


زرتاج گل وزیر پر رشوت نہ دینے کی پاداش میں چیک کیش کروانے میں رکاوٹ ڈالنے کاالزام


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی نے وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرپر رشوت نہ دینے کی پاداش میں چیک کیش کروانے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزا م عائد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ڈسٹرکٹ بارنسیم کھوسہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد میں ڈیرہ

غازی خان بار ایسوسی ایشن کو وفاقی وزارت قانون کی جانب سے 20لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا گیا۔ نسیم کھوسہ کا کہناتھا کہ جب وہ چیک کیش کروانے کےلئے اسلام آباد سے فیصل آباد پہنچے تو بینک منیجر نے فون کرکے بتایا کہ زرتاج گل وزیرنے چیک کیش کرنےسے منع کردیا ہے۔ صدر ڈسٹرکٹ بار کے مطابق خاتون وفاقی وزیر رشوت نہ دینےپر چیک کیش کرنے میں رکاوٹ بن گئی ہیں۔ دوسری جانب حکومتی وزیرنے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیک دینے کےلئے ڈیرہ غازی خان بار کو چیک کےاجرا کےلئے تقریب میں بلا یاگیا تھا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us