300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کوروناکے بعد بچوں میں ایک خطرناک بیماری سے سراٹھالیا - Forikhabar
بدھ‬‮   5   اگست‬‮   2020


کوروناکے بعد بچوں میں ایک خطرناک بیماری سے سراٹھالیا


لاہور(ویب ڈیسک)چلڈرن اسپتال لاہور میں کاواساکی بیماری کے دو نئے مریض بچے سامنے آئے ہیں،جس کے بعد اسپتال میں کاواساکی بیماری میں مبتلا بچوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق مہلک کورونا وائرس کے بعد بچوں کی مخصوص بیماری کاواساکی سینڈروم نے بھی سر اٹھا لیا ہے ۔چلڈرن اسپتال لاہور میں کاواساکی بیماری کے مزید دو

مریض بچے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اسپتال میں کاواساکی بیماری میں مبتلا بچوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ڈین چلڈرن اسپتال ڈاکٹر مسعود صادق کا کہنا ہے کہ فوری تشخیص ہوجائے تو بیماری کا علاج ممکن ہے،کاواساکی بیماری کورونا سے انفیکشن کے سبب ہورہی ہے اس پر تحقیق جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے ایکٹومریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے کم ہو گئی ہے ،ملک بھر میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 95 ہزار 407 ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1819 مریضوں نے کورونا کو شکست دی، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 649 ہو گئی،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 818 تک جا پہنچی ہے۔این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 344 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 اموات ہوئیں،ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4762 ہو گئی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us