300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

لندن میں رہنے کے باوجود بڑی سادہ اور گھریلو سی دکھائی دینے والی خاتون مجھے پہلی نظر میں ہی بھا گئیں۔۔۔ محمد عامر نے اپنی اہلیہ سے محبت کی داستان پہلی مرتبہ سنا دی - Forikhabar
اتوار‬‮   9   اگست‬‮   2020


لندن میں رہنے کے باوجود بڑی سادہ اور گھریلو سی دکھائی دینے والی خاتون مجھے پہلی نظر میں ہی بھا گئیں۔۔۔ محمد عامر نے اپنی اہلیہ سے محبت کی داستان پہلی مرتبہ سنا دی


لاہور(ویب ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنی اہلیہ سے محبت کی شادی کی داستان سنا دی۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ ‘پہلی نظر میں ہی مجھے نرجس بھا گئی تھیں’۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران بالر نے بتایا کہ ‘لندن میں میرا اسپاٹ فکسنگ کیس چل رہا تھا، ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، بارش ہورہی تھی، ٹیکسی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ

ایک فیملی نے تصویر کے لیے کہا، روٹ ایک ہونے کی وجہ سے اسی فیملی نے مجھے لفٹ کی بھی پیشکش کردی’فیملی نے کہا کہ ہمیں فیس بک پر ایڈ کرلیں، چند روز بعد انہوں نے مجھے گھر میں ایک دعوت پر بلا لیا، وہاں پر کچھ نئے دوست بن گئے، ان ہی دوستوں کی کزن نرجس تھیں جو کہ اس وقت وہاں موجود تھیں، لندن میں رہنے کے باوجود بڑی سادہ اور گھریلو سی دکھائی دینے والی خاتون مجھے پہلی نظر میں ہی بھا گئیں’۔’مجھے فیس بک پر نرجس کی آئی ڈی نظر آئی تو میں نے پہچانتے ہی پیغام بھیج دیا، انھوں نے جواب دیا کہ تم کون ہو؟’محمد عامر نے بتایا کہ ‘نرجس کہتی تھیں کہ تم میرے کزنز کے دوست ہو تو میرے بھی بھائی ہوئے’محمد عامر کا کہنا تھا کہ ‘کیس کی وجہ سے وہ میرے لیے مشکل وقت تھا، سب دوست یار بھاگ گئے تھے، میں نے نرجس سے کہا کہ آپ کی وجہ سے زندگی میں مثبت انرجی آئی ہے، بھائی وائی والا چکر ختم کریں، میں خلوص کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہوں، کہیں تو آپ کی امی سے بات کرلیتا ہوں’۔’میں نے نرجس سے کوئی ملاقاتیں نہیں کیں، ان کی والدہ سے کہا کہ آپ کی بیٹی کو پسند کرتا ہوں، کیس ختم ہوتے ہی شادی کرلوں گا، ان کی

جانب سے ہاں کے بعد ایسا ہی کیا، اور اب ایک خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us