300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پاکستانیوں کے چوری شدہ موبائل چند منٹوں میں آپ کےپاس واپس ، پاکستانی پولیس نے زبردست طریقہ متعارف کر وا دیا، - Forikhabar
اتوار‬‮   9   اگست‬‮   2020


پاکستانیوں کے چوری شدہ موبائل چند منٹوں میں آپ کےپاس واپس ، پاکستانی پولیس نے زبردست طریقہ متعارف کر وا دیا،


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کے چوری شدہ موبائل چند منٹوں میں آپ کےپاس واپس ، پاکستانی پولیس نے زبردست طریقہ متعارف کر وا دیا پنجاب پولیس نے چند منٹوں میں چوری اور گم شدہ موبائل کو ریکور کرنے والے نظام کا استعمال شروع کر دیا، جدید موبائل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے اب موبائل فون چوری کرنے والا چور باآسانی پکڑ لیا جاتا ہے، مدعی کو

جلد ہی موبائل فون واپس کر دیا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے موبائل چوری کی وارداتوں کو روکنے کیلئے جدید تریننظام متعارف کروا دیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب پولیس حکام نے اردو پوائنٹ کے ذریعے عوام کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کی چوری روکنے اور لوگوں کو ان کے گمشدہ یا چوری شدہ موبائل واپس دلوانے کیلئے ایک خصوصی ایپ بنائی گئی ہے۔ یہ ایپ موبائل فون کی خرید و فروخت کرنے والے دکاندار استعمال کرتے ہیں۔ جب بھی کوئی دکاندار کسی شخص سے کوئی موبائل خریدتا ہے، تو اس موبائل کی تفصیلات بذریعہ موبائل ایپ پولیس کو موصول ہو جاتی ہیں۔ پھر اگر یہ موبائل چوری یا گمشدہ ہو، اور اس کی شکایات درج کروائی گئی ہو تو پھر سسٹم فوری خود سے اس کی تفصیلات بتا دیتا ہے۔ یوں پولیس جلد ہی چور کو پکڑ لیتی ہے اور جس شخص کا موبائل فون گم یا چوری ہوا تھا، اسے اس کا موبائل بھی واپس مل جاتا ہے۔ پولیس کا مزید بتانا ہے کہ لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ اگر ان کا موبائل فون گم یا چوری ہو جائے تو فوری اس کی شکایت درج کروائی جائے۔ اگر شکایت ہی درج نہیں کروائی جائے گی تو پھر انہیں ان کا

موبائل فون واپس ملنا بھی مشکل ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے بنائی گئی موبائل ایپ سے ناصرف موبائل فونز کی چوری کی وارداتوں پر قابو پایا گیا ہے، بلکہ دیگر ڈکیتی کی وارداتیں بھی ناکام بنائی گئی ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us