300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں کوروناکے بعد خطرناک بیماریاں پھیلنےکاخدشہ ،پہلے مریض کی تصدیق - Forikhabar
اتوار‬‮   9   اگست‬‮   2020


ملک کے سب سے بڑے شہرمیں کوروناکے بعد خطرناک بیماریاں پھیلنےکاخدشہ ،پہلے مریض کی تصدیق


کراچی (ویب ڈیسک) عید الاضحیٰ پر شہر قائد میں بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کانگو وائرس پھیلنے کاخدشہ ہے، پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی جوایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو مویشی منڈی جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کردی، لیکن حکومت سندھ اورمحکمہ صحت نے کانگو وائرس اور نگلیریا سے

بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات بتائیں اور نہ ہی امراض سے بچاؤکے لیے کوئی گائیڈلائن جاری کی۔نگلیریا کا جرثومہ شدید گرم موسم اورصاف پانی میں نشو و نما پاتا ہے اور ناک ومنہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوکردماغ کے خلیوں کوکھاناشروع کردیتا ہے,اگرشہرکا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری ہوتویہ جرثومہ نشوونما شروع کردیتا ہے جس کا خاتمہ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدارشامل کرکے کیا جاسکتا ہے۔نگلیریاکی علامات عام طورپرسات دن میں ظاہر ہوتی ہے، جو گردن توڑ بخار سے ملتی جلتی ہیں،سرمیں تیز درد ہونا، الٹیاں یا متلی آنا ، گردن اکڑ جانا اور جسم میں جھٹکے لگنا اس کی واضح علامات ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق کانگو وائرس کے ٹکس مختلف جانوروں مثلاًبھیڑ، بکریوں، بکرے، گائے، بھینسوں اور اونٹ کی جلد پر پایا جاتا ہے, جوجانورکی کھال سے چپک کراس کا خون چوستا رہتا ہے اور یہ کیڑا ہی اس بیماری کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے, یہ کیڑا اگر انسان کو کاٹ لے یا پسو سے متاثرہ جانورذبح کرتے ہوئے بے احتیاطی کی وجہ سے قصائی کے ہاتھ پرکاٹ لے تویہ وائرس انسانی خون میں شامل ہو جاتا ہے اور پھر کانگو وائرس جانورسے

انسانوں اور ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوجاتا ہے۔کانگو وائرس کے شکارمریض کو تیز بخارہوتا ہے، اسے سردرد، متلی، قے، بھوک میں کمی، نقاہت، کمزوری ،غنودگی، منہ میں چھالے اورآنکھوں میں سوجن ہوجاتی ہے، متاثرہ مریض کے جسم سے خون نکلنے لگتا ہے اورکچھ ہی عرصے میں اس کے پھیپھڑے تک متاثر ہوجاتے ہیں جبکہ جگراورگردے بھی کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں,مریض موت کے منہ میں چلا جاتا ہے


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us