300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کوروناوائرس،چین کے دوست اوردنیاکے خطرناک ترین ملک میں پہلامریض سامنے آنے پرہلچل مچ گئی،ہنگامی حالت نافذ - Forikhabar
اتوار‬‮   9   اگست‬‮   2020


کوروناوائرس،چین کے دوست اوردنیاکے خطرناک ترین ملک میں پہلامریض سامنے آنے پرہلچل مچ گئی،ہنگامی حالت نافذ


پیانگ یانگ(ویب ڈیسک) شمالی کوریا میں کروناوائرس کا پہلا مشتبہ مریض سامنے آنے کے بعد کم جونگ انتظامیہ حرکت میں آگئی اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جنوبی کوریا سے شمالی کوریا آنے والے شہری میں کرونا علامات پائی گئی ہیں تاہم اب تک کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ منظر عام پر

نہیں آئی، ملک میں مذکورہ مشتبہ مریض رپورٹ ہونے پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ملکی سربراہ کم جونگ ان نے خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر مذکورہ شخص کرونا کا مریض ہوا تو شمالی کوریا میں وبائی مرض کا یہ پہلا کیس ہوگا، اس سے قبل کم جونگ انتظامیہ اپنے ملک میں ایک بھی کرونا کیس نہ ہونے کا دعویٰ کرچکی ہے۔کرونا صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے کم جونگ ان نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے سرحدی شہر کیسانگ پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ مشتبہ مریض غیرقانونی طور پر شمالی کوریا میں داخل ہوا تھا۔سرکاری میڈیا نے بھی کرونا مشتبہ کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شہری تین سال قبل جنوبی کوریا گیا تھا جس کے بعد وہ اچانک 19 جولائی کو غیرقانونی طور پر شمالی کوریا میں داخل ہوگیا۔متعلقہ اداروں نے مشتبہ کرونا مریض قرنطینہ میں رکھا ہوا ہے جہاں اس کا ٹیسٹ بھی لیا جاچکا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us