300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن التان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سےمبارکبادوں کاسلسلہ جاری - Forikhabar
اتوار‬‮   9   اگست‬‮   2020


ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انجن التان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سےمبارکبادوں کاسلسلہ جاری


ازمیر(ویب ڈیسک) شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انجن التان آج اپنی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔تاریخی ترک ڈرامہ سیریز دیرلیس ارطغرل کے مرکزی کردار انجن التان نے انسٹاگرام پر ترکی اور انگریزی زبانوں میں اپنا پیغام شئیرکرتے  ہوئے اعلان کیا کہ اس سال  اپنی سالگرہ

پر وہ ترک کینسر سوسائٹی کے لئے چندہ مہم چلارہے ہیں ۔ میں اپنے پیاروں اور رشتہ داروں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ میرے لیے تحائف خریدنے کے بجائے کینسر کے مریضوں  کے لئے عطیہ کریں کیونکہ ان کو مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم 26 جولائی تک جاری رہے گی۔’ارطغرل غازی‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے انجن التان 26 جولائی 1979 کو ترکی کے صوبہ ازمیر میں پیدا ہوئے۔  انجن نے اپنے ہائی اسکول کے دنوں میں اداکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے دوکوز ایلول یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ انجن پڑھائی مکمل کرنے کے بعد استنبول چلے گئے جہاں انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔انہوں نے اسکرین پر اداکاری کا آغاز 2005 میں ٹیلی ویژن سلسلے رخسار سے کیا اور اس کے بعد بےشمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔انجن نے ترکی کی 17 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کی اور میزبانی میں بھی اپنا نام بنایا، انہوں نے ٹی وی پر دی ملین پاؤنڈ ڈراپ لائیو کے ترک ورژن ’1 میلیون جانلی پارہ‘ گیم شو کی میزبانی کی۔ انجن التان دنیا بھر کی 500 مسلم بااثر

شخصیات کی فہرست برائے فنون و ثقافت کے ایڈیشن 2020 میں با اثر ترین مسلمانوں میں بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس ترک سیریز نے پاکستان ہی نہیں  بلکہ تقریباً پوری دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us