300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

بھارت کی ایک اور مشہور اداکارہ نے خود کشی کر لی - Forikhabar
اتوار‬‮   9   اگست‬‮   2020


بھارت کی ایک اور مشہور اداکارہ نے خود کشی کر لی


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی ایک اور مشہور اداکارہ نے خود کشی کر لی ۔۔۔بھارتی تامل اداکارہ وجیا لکشمی نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے تاہم ان کی جان بچ گئی ہے اور وہ فی الحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وجیا لکشمی کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی سے ہے اور وہ تامل ، ملیام اور کناڈا فلمز میں اداکاری کے

جوہر دکھاتی رہی ہیں اور 2018 اداکاری کی دنیا میں ایکٹو رہی ہیں ۔ خودکشی کی کوشش سے پہلے وجیا لکشمی نے فیس بک پر ویڈیو بنا کر کہا تھا کہ کچھ دیر میں میری موت ہو جائے گی۔ اس سے پہلے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں کافی پریشان کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ بہت ٹینشن میں ہیں۔ بھارتی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وجیا لکشمی نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا” یہ میرا آخری ویڈیو ہے۔ میں پچھلے چار مہینوں سے سیمان اور اس کی پارٹی کے لوگوں کی وجہ سے بہت زیادہ تناو میں ہوں۔ میں نے بہت کوشش کی کہ میں اپنے کنبہ کے لئے زندہ رہنے کی کوشش کروں لیکن ایسا نہیں ہو پا رہا ہے۔ میری ہری نادر نے میڈیا میں بہت زیادہ توہین کی ہے۔ میں نے بلڈ پریشر کی گولیاں کھا لی ہیں۔ کچھ وقت میں میرا بلڈ پریشر بہت کم ہو جائے گا اور میری موت ہو جائے گی۔ میری موت لوگوں کے لئے ایک مثال ہونی چاہئے اور انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ سیمان اور ہری نادر جیسے لوگوں کو بخشا نہ جائے اور ان کا ذہنی استحصال کرنے کے لئے لوگوں کو سخت سے سخت سزا

ملے“۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us