300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پاکستان میں نوجوان لڑکے کو ہندو لڑکی کے ساتھ محبت ہو گئی لیکن پھر پتا چلا کہ3 فروری کو اس کی شادی طے پا گئی تو اس نے کیا کیا ، نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے بڑی خبر  - Forikhabar
اتوار‬‮   9   اگست‬‮   2020


پاکستان میں نوجوان لڑکے کو ہندو لڑکی کے ساتھ محبت ہو گئی لیکن پھر پتا چلا کہ3 فروری کو اس کی شادی طے پا گئی تو اس نے کیا کیا ، نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے بڑی خبر 


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں نوجوان لڑکے کو ہندو لڑکی کے ساتھ محبت ہو گئی لیکن پھر پتا چلا کہ3 فروری کو اس کی شادی طے پا گئی تو اس نے کیا کیا ؟ نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے بڑی خبر ۔۔شکار پور کی تحصیل لکھی غلام شاہ میں 32 سالہ نوجوان آغا سالار خان نے محبت میں ناکامی اور  پر شکارپور کے علاقے ہاتھی در کی رہائشی 28 سالہ راجکماری کو پستول کا فائر کر کے زخمی کر دیا اور بعدازاں اپنی کنپٹی پر بھی گولی داغ دی۔کار ڈرائیور بلاول نے پریمی جوڑے کو انتہائی نازک حالت میں سکھر کے نجی اسپتال پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں نے دم توڑ دیا۔ لاشوں کو لکھی غلام شاہ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق آغا سالار خان کراچی کے محکمہ بلدیات میں انسداد تجاوزات میں انسپکٹر تعینات تھا جبکہ راجکماری شکارپور میں لیڈیز جم چلاتی تھی‘ کافی عرصے سے دونوں میں محبت جاری تھی کہ راجکماری کی شادی ہندو نوجوان کے ساتھ طے پانے کی اطلاع ملنے پر نوجوان لڑکی کو شکارپور کے قریب گاؤں جامڑ لے گیا جہاں کافی دیر گفت و شنید کے بعد اس نے کار ڈرائیور بلاول کو پانی لانے کو کہا‘ ڈرائیور جیسے ہی پانی لینے گیا تو سالار خان نے گاڑی میں موجود پستول سے فائر کرتے ہوئے راجکماری کو زخمی کر دیا اور خود پر بھی گولی چلا دی۔ دونوں لاشیں گھروں میں پہنچتے ہی کہرام برپا ہو گیا۔واضح رہے کہ راجکماری کی شادی 3فروری کو ہونا تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us