300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

ضروری نہیں کہ کوروناوائرس۔۔۔۔عالمی ادارہ صحت کاحیران کن اعلان - Forikhabar
بدھ‬‮   30   ستمبر‬‮   2020


ضروری نہیں کہ کوروناوائرس۔۔۔۔عالمی ادارہ صحت کاحیران کن اعلان


جنیوا(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی پروگرام کے انچارج مائیکل ریان نے کہا کہ چینی ماہرین نے ابتدائی مرحلے میں تحقیقاتی معلومات اورجانچ کا مواد فراہم کیا ہے،انہوں نے سائنسی تحقیقات ،جانچ اور مشاہدے کا بہت کام کیا ہے۔چینی ریڈیو کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی پریس کانفرنس میں مائیکل ریان نے واضح طور پر کہا کہ ووہان میں

سارس کے خلاف مشاہدے اور نگرانی کا خصوصی نظام موجود ہے جس کی مدد سے پیشگی انتباہ جاری کیا گیا تھا تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ووہان ہی وہ مقام ہے جہاں نوول کورونا وائرس کسی جانور سے انسان میں منتقل ہوا تھا۔اسی دن عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے اعلان کیا کہ اس ہفتے ماسک لگانے کی ایک مہم چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماسک وائرس کے انسداد کاایک اہم آلہ ہے اور یہ اتحاد کا عکاس بھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین ، جنوبی کوریا اور اٹلی جیسے ممالک نے ثابت کیا ہے کہ کوروناکی وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، اگر حکومت اور کمیونٹی اپنی ذمہ داریاں اچھی طرح نبھائیں تو کورونا کے اثرات کو کم سے کم کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ کئی ویکسینز اس وقت کلیینیکل ٹرائلز کے تیسرے فیز میں ہیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us