300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

وغریب اشتہارجسے 6فٹ کے فاصلے سے ہی پڑھناممکن ہے قریب سے کیوں نظر نہیں آتا؟کورونا وائرس سے متعلق اس دلچسپ اشتہار میں کیا لکھا تھا؟ - Forikhabar
بدھ‬‮   30   ستمبر‬‮   2020


وغریب اشتہارجسے 6فٹ کے فاصلے سے ہی پڑھناممکن ہے قریب سے کیوں نظر نہیں آتا؟کورونا وائرس سے متعلق اس دلچسپ اشتہار میں کیا لکھا تھا؟


دنیا بھر میں 42 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والی کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے جہاں ماہرین صحت لوگوں کو ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔وہیں یورپی ملک فن لینڈ کے ایک اخبار نے بھی لوگوں کو سماجی فاصلوں کی اہمیت سمجھانے کے لیے ایک منفرد قسم کا اشتہار شائع کیا، جسے اس وقت ہی

درست طریقے سے پڑھا جا سکتا ہے جب پڑھنے والا اشتہار سے کم از کم 6 فٹ کے فاصلے پر ہو۔جی ہاں، فن لینڈ کے اخبار ہلسنگن سنومات (Helsingin Sanomat) نے ایک ایسا منفرد اشتہار شائع کیا، جسے قریب سے پڑھنا ناممکن ہے۔ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ادارے دی اسٹیبل کے مطابق فن لینڈ کے اخبار نے پورے صفحے پر آپٹیکل الوژن کے تحت جدید وژوئل طریقے استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا منفرد اشتہار شائع کیا جسے قریب سے پڑھا نہیں جا سکتا۔فینش، روسی اور انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اخبار نے اپنے انگریزی زبان کے اخبار کے ایک مکمل صفحے پر سماجی فاصلوں کی اہمیت سے متعلق مذکورہ منفرد اشتہار شائع کیا گیا۔اشتہار میں اخبار نے لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ ایک دوسرے سے دور رہنے میں ہی سب محفوظ رہ سکیں گے۔مذکورہ اشتہار کی اشاعت میں اخبار انتظامیہ نے ایسی تکنیک استعمال کی جس کی بدولت کوئی بھی شخص مذکورہ اشتہار کو قریب سے پڑھ نہیں سکتا اور ایسا کرنے پر قریبی شخص کو اشتہار کے الفاظ نظر آنے کے بجائے صرف وژوئلز نظر آتے ہیں۔تاہم اسی اشتہار کو 6 فٹ کی دوری

سے پڑھنے پر نہ صرف اشتہار کے الفاظ واضح طور پر دکھائی دیے بلکہ لوگوں کو اشتہار پڑھنے میں بھی آسانی ہوئی۔اخبار کی جانب سے منفرد اشتہار کو شائع کرنے کے حوالے امریکی ادارے نیمان لیب نے بھی ٹوئٹ کی اور پھر پوری دنیا میں اخبار کے اشتہار پر باتیں کی جانے لگیں اور اخبار کے اچھوتے خیال کو سراہا گیا۔اخبار انتظامیہ کے مطابق اگرچہ ماہرین صحت بھی سماجی فاصلوں کی ہدایات کر رہے ہیں اور فن لینڈ میں زیادہ تر لوگ ان ہدایات پر عمل بھی کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود بہت سارے لوگ ان ہدایات پر عمل نہیں کر رہے تھے جس وجہ سے اخبار نے اچھوتا اشتہار شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ فن لینڈ میں 13 مئی کی دوپہر تک کورونا سے محض 6 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے اور وہاں وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 275 تک جا پہنچی تھی۔مجموعی طور پر 13 مئی کی دوپہر تک دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 42 لاکھ 60 ہزار سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار کے قریب جا پہنچی تھی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us