300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کورونا نے نصف صدی سے بچھڑی بہنوں کو ملا دیا - Forikhabar
بدھ‬‮   30   ستمبر‬‮   2020


کورونا نے نصف صدی سے بچھڑی بہنوں کو ملا دیا


نیویارک (ویب ڈیسک )کورونا وائرس نے نصف صدی سے بچھڑی ہوئی 2 بہنوں کو ملانے میں اہم کردار ادا کیا جو ایک دوسرے کو برسوں سے تلاش کررہی تھیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نبراسکا سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ ڈوروس کریپین مئی میں کورونا سے متاثر ہوئیں اور بحالی صحت کیلئے وہ مقامی طبی مرکز میں داخل ہوگئیں۔ اسی طبی مرکز میں 53

سالہ بیو بورو 2 دہائیوں سے طبی معاون کا کام کررہی تھیں جو ڈورس کریپین کی سوتیلی بہن تھیں۔ایک دن بیو بورو نے دورس کا نام مریضوں کے چارٹ میں دیکھا۔ اس بارے میں خاتون نے کہا میں نے سوچا، اوہ میرے خدا، یہ تو میری بہن لگتی ہے ۔ 27 جون کو بیو بورو نے ڈورس سے رابطہ کرکے تصدیق کی کہ وہ دونوں بہنیں ہیں۔ ان دونوں بہنوں کے باپ ایک ہیں مگر مائیں الگ الگ ہیں اور وہ 53 سال بعد ایک دوسرے سے ملیں۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us