300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کیا عید الاضحیٰ کے بعد کورونا تیزی سے پھیلے گا وزارت صحت کے ترجمان نے حقیقت بتادی - Forikhabar
بدھ‬‮   30   ستمبر‬‮   2020


کیا عید الاضحیٰ کے بعد کورونا تیزی سے پھیلے گا وزارت صحت کے ترجمان نے حقیقت بتادی


ریاض (ویب ڈیسک )وزارت صحت کے ترجمان العبد العالی نے عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد نئے کورونا وائرس کے  تیزی سے پھیلنے کی اطلاعات کے دعوؤں کی حقیقت اجاگر کر دی-اخبار 24 کے مطابق العبد العالی نے سب لوگوں کو تاکید کی کہ وہ معمول کی زندگی گزارنے کے لیے حفاظتی اور صحت تدابیر کی پوری طرح سے پابندی کریں-  ایسا کیے بغیر

نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے نہیں روکا جا سکتا-وزارت صحت کے ترجمان نے کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا دارومدار اس بات پر ہے کہ  مقامی شہری اور مقیم غیرملکی حفظان صحت کے ضوابط اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کو کس حد تک نظر انداز کرتے ہیں-العبد العالی نے کہا کہ اگر سب لوگ سماجی تقریبات اور عید ملن کے پروگراموں میں سماجی فاصلے، ماسک اور دستانوں کے استعمال کی پابندی کرتے رہیں ہوں گے تو ایسی صورت میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد وائرس کے  تیزی سے پھیلنے کا کوئی امکان نہیں-وزارت صحت کے ترجمان نے اپنا بیان ختم کرتے ہوئے اطمینان دلایا کہ صحت ٹیموں کے مشاہدے کے مطابق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے عید ملن کے پروگراموں میں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی عمدہ طریقے سے کی ہے- سماجی فاصلے کا اہتمام رکھا گیا- ملتے جلتے وقت محفوظ فاصلہ برقرار رکھا گیا- صفائی کا اہتمام رکھا گیا- ماسک اور دستانوں کا استعمال بھی تسلی بخش رہا- یہ ساری علامتیں ایسی ہیں جن

کی بنیاد پر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے بعد کورونا وائرس کا پھیلاؤ محدود رہے گا-


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us