300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

مجھے بہت تکلیف ہوئی جب عمران خان سعودی عرب کے  پریشرپرملائیشیانہیں آئے ،مہاتیرمحمدکاپہلی بارکھل کراعتراف - Forikhabar
بدھ‬‮   30   ستمبر‬‮   2020


مجھے بہت تکلیف ہوئی جب عمران خان سعودی عرب کے  پریشرپرملائیشیانہیں آئے ،مہاتیرمحمدکاپہلی بارکھل کراعتراف


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امت مسلمہ کے عظیم لیڈر اورملائیشیاکے سابق وزیراعظم مہاتیرمحمدنے پہلی باراعتراف کیاہے کہ عمران خان نے سعودی عرب کے پریشرپرملائشیاسمٹ میں شرکت نہ کرکے مجھے بہت تکلیف پہنچائی۔جس کے بعد مجھے شدیدمایوسی ہوئی  ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک انٹرویومیں کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ مل کرہم نے فیصلہ کیاتھاکہ دوتین ممالک ہم ملیں گے اورمل کرامت مسلمہ کولیڈ کریں گے۔کیونکہ اوآئی سی فیل ہوچکاہے سعودی عرب سمیت بڑے عرب ممالک اس فورم کوچلانےمیںناکام ہوچکےہیں۔ہم چاہتے تھے کہ پاکستان ،ترکی اورملائشیامل کرایک بلاک بنائیں پھرآہستہ آہستہ دوسرے اسلامی ممالک کواس میں شامل کریں ۔مہاتیرمحمدنے ایک کرنسی کی بھی تجویز دی تھی جس کوچین نے بھی پسندکیااورچین کی بھی یہ خواہش تھی کہ پاکستان سعودی عرب کے سائے سے نکل کراپناایک الگ اسلامی بلاک بنائے۔مہاتیرمحمدنے کہاکہ انہوں نے کشمیرکاساتھ دے کربھارت سےا پنے سارے تعلقات خراب کرلیے۔عمران خان جب ملائشیاکے دورے پرآئے تومیں نے انہیں بتایاکہ جب تک ہم کوئی فیصلہ نہیں لیں گے تب تک ہم امت مسلمہ کولیڈ نہیں کرسکیں گے۔مہاتیرمحمدکاانٹرویوایسے موقع پرآیاہے جب پاکستان نے سعودی عرب سے ہاتھ کھینچناشروع کردیاہے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us