300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

اب سِم کی ضرورت نہیں۔۔۔ کون سی سِم کمپنی نے اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان کر دیا؟ - Forikhabar
جمعہ‬‮   26   فروری‬‮   2021


اب سِم کی ضرورت نہیں۔۔۔ کون سی سِم کمپنی نے اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان کر دیا؟


یوفون صارفین کے لئے خوشخبری، یوفون نے پاکستان میں ای سم سروس متعارف کرادی۔رپورٹ کے مطابق یوفون نے پہلی بار پاکستان بھر میں ای سم سروس کو متعارف کرادیا ہے، ای سم پلیٹ فارم سے صارفین اپنے فونز یا ڈیوائسز میں متعدد سم کارڈ نمبروں کو حاصل کرسکیں گے جبکہ اس کہ لئے انہیں فزیکل سم کارڈ ڈیوائس میں لگانے کی ضرورت نہیں

ہوگی۔یہ ٹیکنالوجی مختلف ڈیوائسز جیسے لیپ ٹاپس، ٹیبلیٹس، ویئرایبل اور انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز میں استعمال کیا جاسکے گی جبکہ مختلف اسمارٹ فون جیسے آئی فون 11 اور 12 سیریز کے فونز میں ای سم سے انہیں ڈوئل سم فونز بنایا جاسکتا ہے۔دیگر فونز میں سام سنگ کے ایس 21 سیریز، ایس 20 سیریز، گلیکسی زی فلپ، ہواوے پی 40 سیریز، گوگل پکسل 4 سیریز اور پکسل 4 سیریز میں ای سم کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے صارفین ای سم کے زریعے ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا سکیں گے جو کہ روزمرہ کے امور کے لیے بہترین حل فراہم کرے گا۔ای سِم استعمال کرکے صارفین کو سروسز کی مستحکم انداز سے فراہمی کی جاسکے گی اور مختلف پلاسٹک سم کارڈز کا استعمال مکمل ختم ہو جائے گا۔یاد رہے کہ یوفون نے اس مقصد کہ لئے Giesecke+Devrientموبائل سیکیورٹی (جی ڈی) سے شراکت داری کی ہے۔

image.png

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us