300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

کورونا ویکسین لگوانے پر کولڈ ڈرنگ مفت ملے گی - Forikhabar
اتوار‬‮   7   مارچ‬‮   2021


کورونا ویکسین لگوانے پر کولڈ ڈرنگ مفت ملے گی


یروشلم (ویب ڈیسک )اسرائیل میں ایک ریسٹورنٹ نے انوکھی پیشکش کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے ایک حصے کو کورونا سینٹر میں تبدیل کردیا گیا جہاں ویکسین لگوانے والوں کو بار کی جانب مفت کولڈ ڈرنک فراہم کی جارہی ہے۔اسرائیلی ریسٹورنٹ نے کورونا ویکسین لگوانے کی ہمت افزائی کے لیے نہ صرف ٹیکے لگانے کی سہولت پیش کی بلکہ مفت

کولڈ ڈرنک بھی پلائی جارہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں کورونا وبا کے باعث عوامی مقامات اور ریسٹورینٹس بند ہیں تاہم ایسے موقع پر تل ابیب کے ایک بار ”جینیہ گیسٹرپب“ نے میونسپل ادارے کے اشتراک سے اپنے ریسٹورینٹ کو طبی مرکز میں تبدیل کردیا۔ریسٹورنگ کے مالک کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں اپنا حصہ بھی ڈالنا چاہتے ہیں جس کے لیے یہ سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور ٹیکے لگانے والوں کو مفت میں کولڈ ڈرنگ بھی پلائی جارہی ہیں۔اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی 9 لاکھ آبادی میں سے 43 فیصد سے زیادہ کو فائزر اور بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور ڈھائی کروڑ سے زیادہ متاثرین کے ساتھ امریکہ ہی دنیا میں اس وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

 


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us