300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پی ایس ایل 6:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے تحفظات کااظہارکردیا،وجہ کیابنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں - Forikhabar
جمعرات‬‮   25   فروری‬‮   2021


پی ایس ایل 6:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے تحفظات کااظہارکردیا،وجہ کیابنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں


کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیموں کے لیے بنائے گئے بائیو سیکور ببل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پی ایس ایل کے افتتاحی میچ سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ندیم عمر نے کہا کہ سری لنکن پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے بھی حصہ لیا تھا، وہاں کے بائیو سیکور ببل پر سختی

سے عمل درآمد کروایا جا رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں ایسا ماحول تھا کہ چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی تھی۔ندیم عمر کا کہنا تھا کہ یہ سختیاں اور ان پر عمل درآمد کروانا ایونٹ اور کھلاڑیوں کے لیے اچھا ہے لیکن پاکستان میں بائیو سیکیور ببل کیسا ہے؟ مجھے یقین نہیں کہ پی ایس ایل کیلئے اچھا بائیو سیکور ببل ہے، اس پر سختی سے عمل ہونا چاہیے تاکہ ایونٹ کامیاب ہو سکے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us