300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سحری کرنا کیوں ضروری ہے؟ جانیں وہ سنت نبوی جو بہت سے لوگ نہیں جانتے - Forikhabar
ہفتہ‬‮   8   مئی‬‮   2021


سحری کرنا کیوں ضروری ہے؟ جانیں وہ سنت نبوی جو بہت سے لوگ نہیں جانتے


رمضان شریف کے مقدس مہینے میں تمام عالم اسلام کے مسلمان اپنے گھروں میں سحری و افطاری کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ کیونکہ یہی رمضان کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔آج ‘ہماری ویب’ کی جانب سے اس موضوع پر خاص روشنی ڈالی جائے گی کہ سحری کرنا کیوں ضروری ہے۔چونکہ بہت سے افراد بنا سحری کیے ہی روزہ رکھ لیتے ہیں اور کچھ تو صرف

پانی پی کر سحری کا اختتام کرتے ہیں یعنی افطاری کی طرح سحری کا خاص اہتمام نہیں کرتے جو کہ غلط عمل ہے۔سحری کے وقت کھانا کھانا نہ صرف طبی اعتبار سے ضروری ہے بلکہ یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے عین مطابق ہے۔ بخاری شریف کی ایک روایت ہے کہ آپ نے فرمایا “سحری لازمی کیا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔”مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سحری کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔ سحری کے وقت کھانا کھانے سے سنت رسول پرعمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہم اجروثواب بھی کما رہے ہوتے ہیں اور اپنی جسمانی صحت کا بھی خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔سحری کھانا کیوں ضروری ہے؟ ماہرین اس سے متعلق چند ضروری نکات کی شکل میں اس کا جواب دیتے ہیں۔** سحری کے وقت کھانا کھانے سے دن کو غنودگی، سردرد اور کئی دوسری چھوٹی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔** سحری کھانے سے انسان میں پورا دن بھوک اور پیاس کی شدت کا احساس کم ہوجاتا ہے۔** سستی، کاہلی، نیند سے نجات کے ساتھ ساتھ جسم کے مفید بیکٹریاز متحرک رہتے ہیں۔** سحری کھانے سے نظام انہضام معمول کے مطابق کام کرتا ہے اور

خون میں شوگر کی مقدار معمول پر رہتی ہے۔** اس کا روحانی فائدہ یہ کہ بندہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں دن گزارتا ہے۔روایات میں آتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم افطاری میں جلدی فرماتے اور سحری کو آخری وقت تک لے جاتے تھے۔ ایک صحابی حضرت عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ صحابہ کرام بھی افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کرتے تھے۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us