300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


بھارتی اداکار نے اپنے ہی والدین پر مقدمہ کردیا


ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار جوزف وجے نے اپنے ہی والدین سمیت 11 افراد پر مقدمہ دائر کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں وجے نے استدعا کی کہ ان کا نام لیکر ان افراد کو عوامی اجتماعات یا کسی بھی طرح کی ملاقاتیں کرنے سے روکا جائے۔ یہ تمام تر معاملہ وجے کے والد ایس اے چندراشیکھر کی جانب سے

اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے بیٹے کی سیاست میں انٹری سے متعلق دعوی کردیا تھا۔ ساتھ میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کی چندراشیکھر نے بیٹے وجے کے نام سے سیاسی جماعت بھی رجسٹرڈ کروالی۔ ایس اے چندراشیکھر نے اہلیہ شوبھا کو خزانچی، ایک رشتہ دار پدمنابھن کو صدر جبکہ وجے کو جنرل سیکریٹری کا عہدے دینے کا کہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے کی اس درخواست پر 27 ستمبر کو سماعت ہوگی۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us