300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

پیر‬‮   18   اکتوبر‬‮   2021


وزن کم کرنے میں میرے شوہر نے بہت ساتھ دیا۔۔۔ اس عورت نے صرف سات دنوں میں 6 کلو وزن کیسے کم کیا؟ جانیں وہ راز جس سے آپ کی مشکل بھی آسان ہوسکتی ہے


سننے میں ناممکن لگتا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ مرال نامی اس پچیس سالہ لڑکی نے صرف ایک ہفتے میں چھ کلو وزن کم کیا ہے۔ مرال نے بتایا کہ انھوں نے عائشہ نذیر کی کریش ڈائٹ ویڈیو دیکھ کر اسے فالو کرنا شروع کیا اور صرف ایک ہفتے میں اتنا وزن کم کرلیا کہ ان کے کپڑے بھی ڈھیلے ہوگئے۔ڈائٹ پلان میں کیا تھا؟مرال بتاتی ہیں کہ انھوں نے عائشہ نزیر کا جو

ڈائٹ پلان فالو کیا اس میں انھیں رات سے بھیگا ہوا زیرے کا پانی پینا تھا اور صبح ناشتے میں دو ابلے انڈے گرین ٹی یا بلیک کافی کے ساتھ پینے تھے اور اس کے بعد دو چمچ تخم ملنگا ملا ہوا پانی پینا تھا۔ لنچ میں چکن یا مچھلی کھانی تھی جس کی جگہ انھوں نے دو شامی کباب لیے اور پھر شام کو گرین ٹی یا لیموں پانی اور رات کے کھانے میں دوبارہ مرغی یا مچھلی کا گوشت بغیر کسی ساس کے استعمال کیا جس سے ایک ہفتے میں ان کا وزن چھ کلو کم ہوگیا۔ مرال نے بتایا اس ایک ہفتے کے دوران انھوں نے کوئی بھی ایسی چیز نہیں کھائی جو ڈائٹ پلان میں شامل نہیں تھی۔شوہر بہت ساتھ دیتے ہیںمرال کہتی ہیں کہ ان کے شوہر بہت ساتھ دیتے ہیں اور جب ان کا وزن زیادہ تھا تب بھی ان کی تعریف کیا کرتے تھے لیکن دو بچوں کے بعد جب مرال کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا تو انھیں خود شیشہ دیکھ کر اچھا محسوس نہیں ہوتا تھا اور خود سے سچ کہتے ہوئے انھوں نے خود کو تبدیل کرنے کی ٹھانی۔کھانا چھوڑنے میں کیا مشکلات پیش آئیں؟مرال کہتی ہیں کہ وہ کولڈ ڈرنکس کا بہت استعمال کرتی تھیں اور یہ سب چھوڑنا ان کے لئے مشکل تھا لیکن جب انسان خود سے پیار کرتا ہے تو ہر مشکل کام

کر لیتا ہےیہ ڈائٹ پلان صحت کے لئے اچھا نہیںڈائٹ پلان بتانے والی عائشہ نذیر نے مرال سے پوچھا کہ انھوں نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ یہ ڈائٹ پلان صحت کے لئے اچھا نہیں تو پھر انھوں نے یہ کیوں اپنایا اس سوال کے جواب میں مرال نے کہا کہ وہ بہت کوشش کے باوجود وزن کم نہیں کرپاتی تھیں اس لئے انھوں نے سوچا کہ ایک ہفتہ. کنٹرول کرنا تو کوئی زیادہ مشکل نہیں اسی وجہ سے انھوں نے یہ پلان فالو کیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us