300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

منگل‬‮   19   اکتوبر‬‮   2021


آخر ایسی قوم قرض دار کیسے ہوگئی ۔۔ ڈرون کے ذریعے چھت پر بلب لگانے کی ویڈیو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے


سوشل میڈیا پر آئے دن مختلف اقسام کی ویڈیوز زیرِ گردش رہتی ہیں جنہیں صارفین دیکھ کر کافی حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔اب ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دیکھا گیا جو آج سے پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون کی مدد سے کمرے کی چھت پر بلب لگانے کی کامیاب کوشش کی

جا رہی ہے۔ڈرون کنٹرول کرنے والا شخص انتہائی مہارت کے ساتھ بلب کو ڈرون کے ذریعے بلب کے ہولڈر تک لے کر جاتا ہے اور چند سیکنڈز میں بلب ہولڈر میں فکس کر دیتا ہے۔بعدازاں ڈرون کو گھمانے کے بعد جب بلب اندر نصب ہوجاتا ہے تو فوراً ہی بلب جگمگا اٹھتا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور اب تک ہزاروں افراد اس مذکورہ ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔ویسے تو یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مذکورہ ویڈیو کس ملک کی ہے لیکن ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیسبک پر ایک لوکل پیج کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی تھی جس کے کیپشن پر لکھا تھا کہ آخر ایسی قوم قرض دار کیسے ہوگئی؟ جس پر لوگوں نے بھی اپنے دلچسپ تبصروں کا اظہار کیا۔


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us