300-320 certification material 1Z0-061 book CCBA course 98-367 software tutorial

سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت کے شفاف چہرے پر سیاہ دھبہ ہیں،عمران خان - Forikhabar
اتوار‬‮   7   مارچ‬‮   2021


سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت کے شفاف چہرے پر سیاہ دھبہ ہیں،عمران خان


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت کے شفاف چہرے پر سیاہ دھبہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان نے ٹیلی فون پرگفتگو کی۔دونوں رہنمائوں کے درمیان سینیٹ انتخابات ، پارلیمنٹ کے اجلاس سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔مشیر

پارلیمانی امور نے وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ حلیم عادل شیخ پر جیل کے اندر انتہائی وحشیانہ سلوک کیا گیا جو غیر انسانی فعل ہے ۔بابراعوان نے وزیراعظم کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوپن ووٹنگ سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کا وحد راستہ ہیں اورسینیٹ انتخابات ہائی جیک کرنیوالے جمہوریت کے شفاف چہرے پر سیاہ دھبہ ہیں ۔‎دریں اثنا وزیراعظم عمران خان نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کو ٹیلی فون کیا جس میں وزیراعظم نے ان سے حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے دریافت کیاوزیر اعظم نے حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کو موجودہ تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اورسندھ پولیس آئی جی سندھ کی سربراہی میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گورنر کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ‎ آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں

اورسندھ پولیس آئی جی سندھ کی سربراہی میں جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گورنر کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ‎


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین ویڈیو
کوہلی کی غصے سے گرائونڈ میں داخل ہونے کی کوشش...
بھارتیوجھوٹ بولنابندکرو،آپ نے پاکستان کاکوئی ایف 16نہیں گرایا...
Most Beautiful Azan -Mashallah

دلچسپ و عجیب

صحت

Copyright © 2017 www.forikhabar.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us